سری نگر//وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر نذیر احمد گنائی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وائس چانسلر نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر کی 2023-30ء کے لئے زرعی برآمد۔ درآمد پالیسی سے آگاہ کیا جس کا مقصد مخصوص فصلوں اور زرعی اجناس کی برآمدات کو بڑھانا ہے۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو اِنڈین ایگری کلچرل یونیورسٹیز ایسو سی ایشن کی آئندہ میٹنگ کے بارے میںجانکاری دی جو 24تا25اگست کو سری نگر میں منعقد ہوگی جس میں ’’زرعی تعلیم کولیڈر شپ ، اَنٹرپرینیورشپ ، ایمپلائمنٹ اینڈ ڈسکوری ( ایل اِی اِی ڈی )کی نئی تعریف ‘‘ اور اسے قومی تعلیمی پالیسی 2020کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر غور کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وائس چانسلر سے کہا کہ وہ جامع زرعی ترقیاتی منصوبہ ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت پروجیکٹوں کی مؤثر عمل آوری کے لئے ضروری اَقدامات کریں۔










