غیر مستحق کنبوں کو پی ایچ ایچ اور بی پی ایل کارڈ فراہم کئے گئے ہیں۔ نئے سرے سے سروع کی مانگ
سرینگر///دار گام پٹن کے لوگوں نے محکمہ خوراک کے متعلقہ افسران پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبوںکو بی پی ایل یا پی ایچ ایچ راشن کارڈوں سے محروم رکھا ہوا ہے جبکہ علاقے کے آسودہ حال اور اثر رسوخ رکنے والے کنبوں کو بی پی ایل کارڈ فراہم کئے جاچکے ہیں جو کہ اس کیلئے کسی بھی صورت میں مستحق نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ پٹن میں دار گام اور دیگر ملحقہ علاقوں کے غریب کنبوں نے محکمہ خوراک و رسدات کے متعلقہ افسران خاص کر ’’ٹی ایس او‘‘ پر الزام لگایاہے کہ انہوںنے علاقے میں ایسے کنبوں کو نظر انداز کرکے بی پی ایل اور پی ایچ ایچ راشن کارڈوں سے محروم رکھا ہے جو کچے مکانوں ، ٹین سے بنے عارضی شیڈوں میں رہائش پذیر ہیںجبکہ علاقے میں ایسے کنبوں کو بی پی ایل اور پی ایچ ایچ راشن کارڈ فراہم کئے جاچکے ہیں جو آسودہ حال ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے کنبوں میں سرکاری نوکری کرنے والے ، بڑے تاجر وغیر شامل ہیں اور جو کسی بھی صورت میں بی پی ایل راشن کارڈ کے مستحق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کو چاہئے کہ علاقے میںسروے کرائیں اور ایسے مستحق کنبوں کو بی پی ایل کے زمرے میں لایا جائے جو غریب ہیں ۔ انہوں نے اس ضمن میں محکمہ فوڈ کے ڈائریکٹر اور کمشنر سیکریٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیکر تحقیقاتی شروع کریں۔










