شری اَمرناتھ جی یاترا۔2023ء

ڈاکٹرپیوش سنگلا نے جاری شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

پنچترنی// سیکرٹری ریونیو اور نوڈل آفیسر پہلگام شری اَمرناتھ جی یاترا ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر سیّد فخر الدین حامد اورپنچترنی کیمپ سائٹ پرتعینات دیگرسرکاری اَفسروں کے ساتھ ایک ورچیول میٹنگ منعقد کی اور شری اَمرناتھ جی یاترا۔2023ء کے جاری اِنتظامات کا جائزہ لیا جاسکے تاکہ یاترا کے آسان اور احسن اِنعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ دورانِ میٹنگ نوڈل آفیسر نے یاترا کے اَب تک کے اِنعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔اُنہوں نے یاتریوں کی حفاظت اور راحت کو یقینی بنانے کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے محفوظ یاترا کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی کوششوں کی بھی سراہنا کی۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا،’’ جیسے جیسے اَمرناتھ یاتراآ گے بڑھ رہی ہے ، ہم اِنتظامات کی قریب سے نگرانی کرنے اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پُر عزم ہیں۔ اِس میں شامل اَفسران اور شراکت داروں کا اِجتماعی عزم اس برس کی اَمرناتھ یاترا کو شاندار کامیاب بنانے کے لئے ان کی لگن کو واضح کرتا ہے ۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا اور شرائن بورڈ تمام اِنتظامات کی باریک بینی سے نگرانی کر رہے ہیں۔میٹنگ میں نوڈل آفیسر نے ’’ یاترا مترا‘‘ ٹیم کی بھی ستائش کی کہ وہ شردھالوئوں کے لئے ہموار اور صاف یا ترا کے سفر کو آسان بنانے اور اس برس کی یاترا کی مجموعی کامیابی میں اہم کردار اَدا کرنے کے لئے ان کے انتھک تعاون اور مدد کرنا ہے ۔میٹنگ میں کیمپ ڈائریکٹر پنچترنی ٹھاکر شیرسنگھ نے یاتریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کئے گئے موجودہ اِنتظامات کے بارے میں جانکاری دی جس سے یاترا کے دوران ان کے آرام اور بہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے یاترا کو آسان بنانے اور تمام یاتریوں کے لئے ہم آہنگی کا ماحول برقرار رکھنے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے کہا کہ مکمل اور آرام دہ یاترا کو یقینی بنانے کے لئے یاترا سے متعلق سرگرمیوں بشمول سیکورٹی ، سفر اور صفائی ستھرائی کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ ’’ یاترا مترا‘‘ کیمپ ڈائریکٹر پنچترنی کی ایک پہل ہے اور سے سنجی ۔2022ء میں مریضوں کو کیمپ کی جگہ سے بیس ہسپتال منتقل کرنے میں چوبیس گھنٹے مدد فراہم کرنے ، مریضوں کو بیس ہسپتال سے ہیلی پیڈ تک نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دوسرے ہسپتال منتقل کرنے اور یاتریوں کی صفائی کی خواہش اور ان کی رہنمائی کے لئے شروع کیا گیا تھا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کیمپ ڈائریکٹران ، نوڈل آفیسر سینی ٹیشن ، اِنچارج بیس ہاسپٹل پنچترنی، کمانڈنٹ پرمیندر سنگھ، آئی ٹی بی پی ،اسسٹنٹ کمانڈنٹ بی ایس ایف کے علاوہ ڈانڈی والا ، پٹھو والا اور پونی والا کے یونین صدور نے بی شرکت کی۔