چیف جسٹس نے کے وِی کے گریز میں ٹیکنالوجی ڈے کی تقریبات کی صدارت کی

بانڈی پورہ//جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے اِز مرگ میں سکاسٹ کشمیر کے مائونٹین ایگری کلچرل ریسرچ اینڈ ایکسٹینشن سٹیشن ( ایم اے آر اِی ایس ) میںکرشی وگیان کیندر (کے وِی کے) گریز میں ٹیکنالوجی ڈے کی تقریبات کی صدارت کی۔چیف جسٹس کا مائونٹین ایگری کلچرل ریسرچ اینڈ ایکسٹینشن سٹیشن ( ایم اے آر اِی ایس ) پہنچنے پرایم اے آر اِی ایس اور کرشی وگیان کیندر گریز کے سربراہ ڈاکٹر بلال احمد بٹ،سائنسدانوں اور عملے نے والہانہ استقبال کیا۔اِس موقعہ پر چیف جسٹس نے ایم اے آر اِی ایس کے ماہرین اور سائنس دانوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور وادی میں مختلف سبزیوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ دیگر ممکنہ انواع کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔دوران گفتگوڈاکٹر شاہنواز احمد ڈار نے چیف جسٹس کو وادی گریز میں مگس بانی کی صورتحال اور صلاحیت کے بارے میں جانکاری دی ۔ اِسی طرح ڈاکٹر محمد مدثر نے چیف جسٹس کو سردیوں میں سخت موسمی حالات کی وجہ سے اِس خطے میں مختلف سبزیوں کی محفوظ کاشت کے دائرہ کار سے آگاہ کیا۔اِز مرگ میں چیف جسٹس کو اِس خطے کی کاشت کار کمیونٹی کی بہتری کے لئے سکاسٹ کشمیر کی جانب سے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ ڈاکٹر بلال احمد بٹ نے چیف جسٹس کو اِس وادی کے آلو کے کاشت کاروں کو مارکیٹنگ سپورٹ کے لئے پیپسی کو کے ساتھ سکاسٹ کشمیر کے حالیہ معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔اِس موقعہ پر ایس ایم ایس ( اِی جی ایکسٹینشن ) ڈاکٹر پروین کمار نے چیف جسٹس کو جانکاری دی کہ 16؍ جولائی آئی سی اے آر کا یوم تاسیس ہے اور آئی سی اے آر نے اِس دِن کو ٹیکنالوجی ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اُنہو ںنے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی ڈے کی تقریبات 18؍ جولائی تک جاری رہیں گی اور ملک کے تمام کسان وگیان کیندروں کا شت کار کمیونٹی میں شعور بیدار کرنے کی اَپنی کوششو ں ایک حصے کے طور پر مختلف اِختراعات ، ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی نمائش منعقد کر رہے ہیں۔