ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کا معائینہ کیا، جوڈیشل اَفسروں اور بارممبران سے اِستفساری گفتگو کی
بانڈی پورہ//جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے آج ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ضلعی عدالت کے کام کاج کا جائزہ لیا۔چیف جسٹس نے بار ممبران اور جوڈیشل اَفسروں کے ساتھ بات چیت کی۔اُنہوں نے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کا معائینہ کرنے کے علاوہ چائلڈ کیئر اِنسٹی چیوٹ کا دورہ بھی کیا۔چیف جسٹس کا اِستقبال ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بانڈی ورپ امیت شرما اور ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرمانے کیا۔ چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پہنچنے پر جموںوکشمیر پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔دورے کے دوران جسٹس کوٹیشور سنگھ نے کورٹ کمپلیکس میں کام کرنے کے منظر نامے کا معائینہ کیا اور عدالتی عملے کو ڈیٹا کو اَپ ڈیٹ اور اَپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی کیوں کہ عدالتی خدمات کی مؤثر فراہمی کے لئے ڈیٹا اَنٹری آپریشن بہت اہم ہے۔اُنہوں نے تقریباً 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے نئے کورٹ کمپلیکس بانڈی پورہ کے جاری تعمیراتی کاموں کا بھی معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی کو دسمبر 2023ء کی دی گئی ٹائم لائن سے قبل زیر ترقی کورٹ کمپلیکس مکمل کرنے اور جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے سہولیات قائم کرنے اور سولر پینلوں سے پاور بیک اَپ کی سہولیت لگانے کو کہا۔دورے کے دوران چیف جسٹس نے بار ایسو سی ایشن بانڈی پورہ سے بھی بات چیت کی ۔اُنہوں نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے بار کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ کے تمام وِنگوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔اُنہوں نے ججوں اور بار ایسو سی ایشن آف ڈسٹرکٹ کورٹ بانڈی پورہ کے عملے کی ضلع میں ان کی مثالی کارکردگی کے لئے بھی سراہنا کی۔دریں اَثنا، جسٹس کوٹیشور سنگھ اِنسٹی چیوٹ میں رہنے والے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لینے کے لئے بالترتیب پاپچن اور سندر ون میں واقع چائلڈ کیئر اِنسٹی چیوٹ فار بوائز اور یتیم خانہ برائے لڑکیوں کا دورہ کیا۔اُنہوں نے دورے کے دوران احاطے کا ایک دورہ کیا جس میں رہائشی جگہ ، تفریحی مقامات اور تعلیمی سہولیات شامل ہیں۔اِس موقعہ پر جسٹس کوٹیشور سنگھ نے بچوں سے بات چیت کی اور ان کی داستانیں اور تجربات سنے ۔ اُنہوں نے ان کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی تشویش کا اِظہار کیا اور اُنہیں ایک پرورش بخش ماحول اور معیاری تعلیم تک رَسائی فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے عملے اور رہائشیوں کو درپیش کسی بھی مسائل یا چیلنجوں کا بھی نوٹس لیااور ان خدشات کو دورہ کرنے میں اَپنے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے بچوں سے کہا کہ وہ اَپنے کیرئیر کو ترجیح دیں اور تمام حالات میں منشیات سے دور رہیں ۔اُنہوں نے بچوں کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اِظہاربھی کی۔










