کولکتہ//ٹریول اینڈ ٹوراِزم فیئر ( ٹی ٹی ایف ) ۔2023ء کولکتہ میں جے اینڈ کے سٹال سیاحتی مصنوعات اور خدمات میں دِلچسپی رکھنے والے سیاحتی شوقین کی بڑی تعداد کو اَپنی طرف متوجہ کر رہا ہے ۔جموںوکشمیر کا محکمہ سیاحتی ریاست اور یوٹی کے خصوصیت کے طور پر تین روزہ ٹریول فیسٹول میں حصہ لے رہا ہے۔جموں و کشمیر کے سٹال کا دورہ کرنے والے قابل ذِکر اَفراد میں مغربی بنگال کے سیاحت اور آئی ٹی کے وزیر بابل سپریو اور کونسلر ، کولکتہ میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن ریاض الاسلام شام ہیں۔کولکتہ میں کینیا کے قونصل خانے کے قونصل جنرل پر ینے پوڈار اور کولکتہ میں مالدیپ کے قونصلر رام کرشن جیسوال نے بھی جموںوکشمیر کے سٹال کا دورہ کیا اور جموں وکشمیر کے قدرتی حسن اور قدرتی مقامات کی تعریف کی۔مغربی بنگال سمیت ایسٹرن اِنڈیاکے ٹریول لیڈر فریٹرنٹیوںکے نمائندوں اور رہنمائوں کے علاوہ ٹریول رائٹرز اور بلاگرز نے بھی سٹال کا دورہ کیا اور جموںوکشمیر کے اُبھرتے ہوئے سیاحتی منظر نامے میں گہری دِلچسپی کا مظاہرہ کیا۔تین روزہ فیسٹول ملک کے مشرقی حصے بالخصوص مغربی بنگال اور اس سے آگے کے صنعتی رہنمائوں ، میڈیا کے اعلیٰ پیشہ ور اَفراد اور پوری ٹریول اِنڈسٹری کو اِکٹھا کرتا ہے ۔پورے ملک سے تقریباً400 نمائش کنند گان اور تھائی لینڈ، جنوبی اَفریقہ کے بہت سے غیر ملکی نمائش کنند گان رابطے ، نیٹ ورک اور کاروبار کرنے کے لئے سرکردہ پلیٹ فارم میں حصہ لے رہے ہیں۔ نمائش کنندگان میں سیاحتی آرگنائزیشنوں ، ریاستی یا یوٹی حکومت کے سیاحتی محکمے ، ٹور آپریٹروں ، ٹریول ایجنٹوں ، ہوٹل ، ریزورٹوں ، ایڈونچر ٹوراِزم آپریٹروں ، ائیر لائنز ، کا ر کرایہ پر لینا، ریلوے ، کوچ آپریٹراور دیگر شامل ہیں۔اِس فیسٹول میں جموںوکشمیر کے ٹور آپریٹروں اور ہوٹل والوں کی ایک بڑی تعداد بھی شرکت کررہی ہے جس کے لئے جموںوکشمیر کے محکمہ سیاحت کی طرف سے خاطر خواہ اِنتظامات کئے گئے تھے۔اِس فیسٹول میں سی اِی او بنی بسوہلی ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ڈاکٹر دیس راج بھگت ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم کشمیر احسان الحق چشتی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوراِزم گلمرگ جاوید احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوراِزم بٹوت عارف احمد لون حکومت جموںوکشمیر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اَفسروں نے سیاحوں کو سیاحت کے منظر نامے اور جموںوکشمیر میں نئے سیاحتی اِنتخاب اور مصنوعات کی دستیابی بالخصوص محکمہ کی طرف سے شروع کی گئی نئی 75 مقامات اور ایڈونچر ٹوراِزم سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔










