سری نگر//ہریانہ وِدھان سبھا کی ایسٹمیٹس کمیٹی کے وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔اِس کے چیئرپرسن موہن لال بڈولی کی قیادت میں وفد کے اَرکان نے جموںوکشمیر یوٹی میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کی گئی بہت سے نئی پہل اور سکیموں سے ہمہ جہت تیز رفتار ترقی کے بارے میں اَپنی معلومات کا اِشتراک کیا۔










