جے اے کے ایف اے ایس نے ڈائریکٹر فائنانس رنبیر سنگھ بالی کے اِنتقال پر تعزیتی اور دعائیہ میٹنگ منعقد کی جس کی صدارت چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کی

سری نگر//جموں اور سری نگر کے سول سیکرٹریٹ میں آج ایک تعزیتی اور دعائیہ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر فائنانس فارسٹ ، ایکولوجی اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر رنبیر سنگھ بالی ، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ المناک اور بے وقت اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا گیا۔ یہ تعزیتی میٹنگ صدر جے اے کے ایف اے ایس اِفتخار حسین چوہان نے منعقد کی اور اس کی صدارت چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بذریعہ ورچیول موڈ کی۔تعزیتی میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے رنبیر سنگھ بالی، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا جو گزشتہ شام مغل روڈ پر پنار کے قریب ایک المناک حادثے میں اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ رنبیر سنگھ بالی کو فائنانس کے شعبے میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لئے بہت زیادہ جانا جاتا تھا اور وہ فارسٹ ، ایکولوجی اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر فائنانس کے عہدے پر فائز تھے ۔ وہ نہ صرف ایک فائنانس آفیسربلکہ ایک قابل اور بہتر اِنسان کے طور پر بھی جاناجاتے تھے۔دورانِ میٹنگ پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش ڈی ویدیا واس کا تعزیتی پیغام ڈائریکٹر جنرل آڈِٹ اینڈ اِنسپکشن فیاض احمد لون نے پڑ ھ کر سنایا۔پرنسپل سیکرٹری فارسٹ، ایکولوجی اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ دھیرج گپتا نے اِظہار تعزیت پیش کیا اور آنجہانی بالی کو ایک سینئر فائنانس آفیسر کے طور پر ان کے قابل قدر کام ، ان کی ہمدرد طبیعت اوراوصاف کی تعریف کی۔اِس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل بجٹ یعقوب ایتو اور ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس اینڈ ٹریجریز مہیش داس نے تعزیتی میٹنگ میں شرکت کی ۔اُنہوں نے اَپنے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ خزانہ میں رنبیر سنگھ بالی کی شراکت کا اعتراف کیا۔اِس تعزیتی میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس ، ایف اے / سی اے اوز، سی اے اوز اور اے اوز ،جے اینڈ کے اکائونٹس سروسز کے دیگر اَفسران ، جموں اور سری نگر کے سول سیکرٹریٹوں کے متعدد دیگر سینئر اَفسران اور ملازمین شامل تھے۔ حاضرین نے دلی تعزیت کا اِظہار کیا ، دعائیں کیں اور مشکل کی اِس گھڑی میں اَپنا تعاون پیش کیا۔مرحومین کی ارواح کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اِختیار کی گئی۔حاضرین نے رنبیر سنگھ بالی کی زندہ بچ جانے والی بیٹی کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی جو اِس المناک حادثے میں بھی شامل تھی۔محکمہ خزانہ اور پوری کمیونٹی ان کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور ان کے قریبی رشتہ داروں اور لواحقین کے صبروتحمل کے لئے دعا کرتی ہے۔ میٹنگ ان کی زندہ بچ جانے والی بیٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔