سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے سٹیٹ لیول ٹاسک فورس میٹنگ منعقد کی

سری نگر//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج سٹیٹ لیول ٹاسک فورس ( ایس ایل ٹی ایف ) کی میٹنگ منعقد کی جس میں اس برس 7؍ اگست سے جموںوکشمیر تمام اَضلاع میں ہونے والے انٹیسفائیڈ مشن اِندرا دھنش( آئی ایم آئی) 5.0 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن جموںوکشمیر ڈاکٹر تبسم جبین، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن کشمیر ڈویژن ڈاکٹر مسرت جبین،سٹیٹ آڈیو و یژول آفیسر راحیلہ نور ، ایس اِی پی آئی او جموںوکشمیر ڈاکٹر شاہد حسین ، ایس ایم او ڈبلیو ایچ او کشمیر اور ایس پی او یو این ڈی پی جموںوکشمیر نے شرکت کی۔جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، چیف میڈیکل اَفسروں ، محکمہ خواتین اور بچوں کی ترقی ،محکمہ دیہی ترقی کے اَفسروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ کے دوران سیکرٹری صحت نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو تیاریوں کا جائزہ لینے اور ہیڈ کائونٹ سروسے سروییو۔ڈبلیو آئی این کی بروقت اَپ لوڈنگ کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں ۔اُنہوں نے سی ایم اوز کو بھی ہدایت دی کہ وہ قیادت کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے ۔اُنہوں نے فلیکسی سیشن کے اَوقات کے بارے میں بھی مشورہ دیا تاکہ ان کے بچوں بالخصوص اینتوں کے بھٹوں وغیرہ پر کا م کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن کے لئے آتے وقت اُجرت ضائع نہ ہو۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمارنے اِس بات پر اطمینان کا اِظہا رکیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کو دیگر ریاستوں کے مقابلے ویکسین میں ہچکچاہٹ کا مسئلہ درپیش نہیں ہے اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر بچوں کی ویکسی نیشن کو سنجیدگی سے لینے پر معاشرے کی تعریف کی۔اُنہوں نے تمام سی ایم اوز کو ہدایت دی کہ وہ ڈی وائی سی ایم اوز ، ڈی آئی اوز اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر اس خصوصی تقریب کی فعال حمایت اور نگرانی کریں۔ڈائریکٹر ایف ڈبلیو ایم سی ایچ اور امیونائزیشن نے تمام متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ گھرگھر سروے کے ذریعے بنائے گئے ایک مکمل اور مضبوط مائیکر و پلان سے صد فیصد بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے تمام سی ایم اوز کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ آئی ایم آئی 5.0 میں فعال طور پر حصہ لیں اور اس کا سپورٹ کریں تاکہ کوئی بچہ اور حاملہ خواتین ویکسین کی مناسب خوراک کے بغیر نہ رہ جائیں۔اِس سے قبل ایس اِی پی آئی او جے اینڈ کے ڈاکٹر شاہد حسین کی طرف سے آئی ایم آئی 5.0 کے آپریشنل گائیڈ لائنز پر ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی گئی تھی جو 7؍ اگست 2023ء سے شرو ع ہونے والے تین رائونڈوں میں منعقد کی گئی تھی ۔ اہل مستفید ین میں رجسٹرڈ کیا جائے گا اور ویکسین ایڈمنسٹریشن کو یو۔ ڈبلیو آئی این پر ریکارڈ کیا جائے گاجیسا کہ پہلے سی اوڈبلیو آئی این درخواست میں کیا گیا تھا۔