سری نگر// مرکزی سیکرٹری وزارتِ دیہی ترقی ( ایم او آر ڈی)شیلیش کمار سنگھ نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر یونین ٹیریٹری میں عملائی گئی مختلف سکیموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔دوران میٹنگ کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے جموں وکشمیر یوٹی میں مختلف سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں ایک جامع اَپ ڈیٹ فراہم کیا۔مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ ( منریگا )کے تحت یہ اِطلاع دی گئی ہے کہ جون 2023ء تک 16,362 نئے پروجیکٹ شروع ہوئے ہیں جس میں اِسی تاریخ تک کل 2,17000 کام جاری ہیں ۔مزید یہ کہ 30 ؍ جون 2023ء تک 2,014 منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔میٹنگ میں 13,94لاکھ جاب کارڈ جاری کرنے پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔ اِس کے علاوہ بات چیت میں سماجی آڈِٹ ، مشن اَمرت سروور اور بہت کچھ جیسے موضوعات شامل تھے۔پردھان منتری آواس یوجنا ( گرامین ) کے بارے میں یہ اِنکشاف ہوا کہ 3,42,839 مکانات کی تعمیر کے ہدف میں سے 1,36,468 مکانات یوٹی میں پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔دورانِ میٹنگ مالیاتی پیش رفت پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت مالی برس 2016-19 ء سے 2023-24 ء تک ضلع کی مجموعی پیش رفت ، کنورجنس پروگریس رپورٹس اور آدھار سیڈنگ رپورٹس پر بھی غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میں جموںوکشمیر پر مبنی سکیموںجیسے ’’ حمایت ‘‘ اور جے کے رورل لائیولی ہڈ مشن ،’’اُمید ‘‘ کی پیش رفت اور صورتحال پر غور ہو ا ۔ ا ِن سکیموں سے متعلق ایکشن پلانوں ، کامیابیوں ، بہترین طریقوں سے متعلقہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی سیکرٹری ایم او آر ڈی نے اَپنے خطاب میں تمام سکیموں پر تیزی سے عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستحق اِستفادہ کنند گان کو فوائد کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں کی کامیابی کے لئے ضروری فنڈزکے جاری کے لئے ایم او آر ڈی کو بروقت درخواستیں جمع کریں۔میٹنگ میں سیکرٹری دیہی ترقی ، ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر فائنانس آر ڈی ڈی ، تمام اَضلاع کے اے ڈی سیز اور دیگر متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی۔ جموں کے اَفسروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔










