اضافی 10 کلو راشن 25 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کیا جائے گا:LGمنوج سنہا
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سماج کے پسماندہ طبقوں کے لئے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لئے آج جموںوکشمیر یوٹی کے لئے ’’ وزیر اعظم کی فوڈ سپلی منٹیشن برائے ترجیحی گھریلو سکیم ‘‘ کا آغاز کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا اَفراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم ترجیحی گھرانوں تک رَسائی ، قا استطاعت اور مناسب مقدار میں خوراک کی دستیابی کو یقینی بنائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ فی الحال انتیو دیا انا یوجنا کے تحت جموںوکشمیر یوٹی میں 2.29 لاکھ گھرانوں کو فی گھرانہ 35 کلو گرام اَناج فراہم کیا جاتا ہے جس سے غریبوں کو فائدہ ہوتا ہے ۔ اِس کے علاوہ ترجیحی گھرانوں ( پی ایچ ایچ ) کے مستفیدین کو فی شخص 5کلو اَناج مفت فراہم کیا جاتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ فی الحال پی ایچ ایچ زمرے میں جموںوکشمیر میں تقریباً 57.24 لاکھ مستفیدین کے ساتھ 14.32 لاکھ راشن کا رڈ ہولڈر ہیں۔نئی سکیم پی ایچ ایچ زمرے کے لئے ماہانہ خوراک کی دستیابی کو سبسڈی والے نرخ پر بڑھا دے گی جبکہ اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ فی گھرانہ 35 کلو گرام سے زیادہ نہ ہو۔اُنہوں نے بتایا کہ گذشتہ برس مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی اوپن مارکیٹ سیل سکیم کے بند ہونے بعد اِضافہ روک دیا گیا تھا ۔ اب اسے نظر ثانی شدہ قیمت پر بحال کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ غریب کنبوں کے مالی بوجھ کو دور کرنے، خوراک اور غذائی تحفظ تک رَسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک نئی سکیم شروع کی گئی ہے۔اُنہو ں نے کہا کہ نئی سکیم کے تحت فی گھرانہ زیادہ سے زیادہ مختص کو برقرار رکھتے ہوئے ایک فائدہ اُٹھانے والے کے ساتھ ایک پی ایچ ایچ کو پانچ کلو گرام اِضافی مختص کیا جائے گا اور 2سے 5 کے درمیان مستفید ہونے والے پی ایچ ایچ کو ہر ماہ اِضافی 10کلو گرام ملے گا۔اِضافی مختص کرنے کے لئے حکومت جموںوکشمیر 34روپے فی کلو گرام کے حساب سے مرکزی حکومت سے چاول خریدے گی اور اسے 25 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فائدہ اُٹھانے والوں کو فراہم کیا جائے گا ۔اِس طرح 9 روپے فی کلو کی سبسڈی کو یقینی بنایا جائے گا ۔نئی سکیم سے 180 کروڑ روپے سے زیادہ کا سالانہ مالی اَثر پڑے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یہ بھی کہاکہ جیسے ہی مرکزی حکومت او ایم ایس ایس ( ڈی ) کے تحت گندم کی فروخت دو بارہ شروع کرے گی ۔اس وقت جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اس سکیم میں گندم کو شامل کرے گی۔










