میئر جموں میونسپل کارپوریشن کی قیادت میں وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر// میئر جموں میونسپل کارپوریشن راجندر شرما کی قیادت میں ایک وفد نے بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ڈپٹی میئرجموں میونسپل کاپوریشن ایس بلدیوسنگھ بلواریہ ،جے ایم سی کمیٹیوں چیئرمین اور کونسلروں پر مشتمل وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو پنشن اور دیگر فلاحی سکیموں کے فوائد سے متعلق عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دِلایاکہ ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل پر مناسب غور کیا جائے گا۔