سانبہ میں ایک فوجی اہلکار نے کی خودکشی

گاندربل سڑک حادثہ میں دو افراد لقمہ اجل ،کولگام میں ایک شخص جان بحق

سرینگر//سانبہ میں ایک فوجی اہلکار نے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ جبکہ گاندربل میں سڑک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی اور کولگام میںآسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک شخص کی جان چلی گئی ہے ۔ کشمیر پریس سروس موصولہ تفصیلات کے مطابق سانبہ میں قائم ایک فوجی کیمپ میں فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے آپ پر گولی چلاکر اپنی ہی زندگی کاخاتمہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ سانبہ ضلع کے مہاشور فوجی کیمپ میں تعینات بی ایف ایف کے ایک اہلکار نے چلیاری بارڈر پوسٹ پر اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خودپر گولی چلائی جس کے نتیجے میں بی ایس ایف اہلکار کی موت واقع ہوئی ہے ۔ مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت ڈومبل مایور ساکن مہاراشٹریہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے معاملے کی رپورٹ درج کرلی ہے۔ ادھرضلع گاندربل میں سڑک کے ایک حادثے میں دو افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر لہہ شاہراہ پر نیمو علاقے میں صبح چار بجے کے قریب ایک گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص ظہور احمد وانی ساکن گارندربل موقعے پر ہی ہلاک ہوا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے جس کو نزدیکی ہسپتال علاج و معالجہ کیلئے لے جایا گیا ۔ بتایا جاتاہے کہ ڈرائیور کی بھی بعدمیں موت واقع ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس معاملے کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی ہے ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میںآسمانی بجلی گرآنے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کولگام کے گڈر علاقے میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا جس کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ مہلوک شخص کی شناکت عبدالحمید خان و لد غلام حسن خان ساکن کولگام کے بطورہوئی ہے ۔