بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نےگنڈ پورہ علاقے کا دورہ کیااور گنڈ پورہ ۔ رامپورہ لنک روڈ کی میڈیمائزیشن سمیت مختلف کاموں کا معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کے ہمراہ ڈی ڈی سی ممبر آرین ، آراینڈ بی ، جل شکتی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اَفسران بھی تھے۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے اندرونی روابط ، مین روڈ کی جاری میکڈیمائزیشن اور اَپ گریڈیشن کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے متعلقہ سرکاری اَفسروں اور عمل آوری ایجنسیوں سے کام کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلات طلب کیںاور اُنہیں کام کا معیار برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔مقامی لوگوں نے سڑکوں کی تعمیر کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کو گفت و شنیدکے دوران دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا۔اَفسروں نے بتایا کہ مالی برس 2023-24 ء کے شہروں اور قصبوں کے منصوبے کے تحت 29 لاکھ روپے کی لاگت سے 800 میٹر سڑک کو میکڈیمائز کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ ضلع میں گذشتہ دو برسوں میں ریکارڈ مسافت کی سڑکوں کو میکڈیمائز کیا گیا جبکہ اس برس بھی یہ رفتار جاری رہے گی تاکہ باقی رہ جانے والی تمام اہم سڑکوں کی میکڈیمائزیشن کو یقینی بنایا جاسکے ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع نے دو برسوں کے دوران 400 کلومیٹر سے زیادہ سڑک کی مسافت کو میکڈیمائز کر کے سڑکوں کے رابطے میں آگے نکلے ہیں جس میں دُور دراز علاقو ں کے 16طویل زیر اِلتوأ سڑک پروجیکٹوں اور دیگر سڑکوں کی اسی مسافت کومیٹل کرنے کے قابل ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اِس برس میکڈیمائزیشن دوبارہ شرو ع کی گئی ہے او روادی گریز سمیت ضلع بھر میں زوروں پر ہے ۔اُنہوں نے اِس برس میکڈیمائزیشن کا ریکارد توڑ نے کی اُمید ظاہر کی۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ کام کے معیار کو چیک کرتے رہیں تاکہ سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے صوفی بزرگ مخدوم صاحب ؒ کی زیارت گاہ پر بھی حاضری دی اورحاضرین کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر زیارت گاہ کی منیجنگ کمیٹی نے زیارت گاہ کی طرف سے جانے والی سڑکوں کی ترقی ، باڑ لگانے اور زیارت گاہ کی خوبصورتی کی درخواست کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے یقین دِلایا کہ عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔










