sucide

پلوامہ میں 35 سالہ خاتون رومشی نالے میںڈوب کر لقمہ اجل

بانہال اورریاسی میں سڑک حادثات،2افراد ہلاک،2دیگرزخمی

سری نگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے چیواکھرد علاقے میں پیر کو ایک35 سالہ خاتون نالے میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق 35سالہ سکینہ بیگم زوجہ الطاف خان ساکنہ چیواکھردپلوامہ رومشی نالے میں پھسل کر گر گئی۔واقعہ کے فوراً بعد اسے فوری طور پر ضلع اسپتال پلوامہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس دوران سری نگرجموں قومی شاہراہ پررام بن میں تیل ٹینکر کھائی میں گرنے سے ڈرائیور کی موت واقعہ ہوگئی ۔معلوم ہواکہ رام بن ضلع کے بانہال علاقے میں شیطانی نالہ کے قریب پیر کی صبح ایک تیل ٹینکر کے گہری کھائی میں گرنے سے موقعہ پرہی ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم اس وقت تک ڈرائیور کی موت ہو چکی تھی۔ متوفی کی شناخت اجے کمار ولد تھورو رام ساکن اکھنور کے طور پر کی گئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔اُدھر ریاسی ضلع میں رونما ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ازجان اور2دیگرزخمی ہوگئے ۔معلوم ہواکہ ضلع ریاسی کے پکہ ڈھنگہ سلال کے مقام پر اتوار اورپیرکی درمیانی رات ایک بلیریو گاڑی سڑک حادثے کی شکار ہوئی ،جسکے نتیجے میں ایک سوار ہلاک اوردودیگرزخمی ہوگئے ۔ذرائع نے بتایاکہ ٹیلی کیمونکیشن میں کام کرنے والے تین افرادمہور میں ٹاور نصب کرنے کے بعد ایک گاڑی میںسوار ہوکر ریاسی کی جانب آرہے تھے کہ رات کے تقریباًاڑھائی بجے اُن کی گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی ،اورگاڑی چلانے والے 35سالہ کیول سنگھ ساکنہ ریاسی کی موقعہ پرہی موت واقعہ ہوگئی جبکہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے2افراد24سالہ وویک رینہ ساکنہ بھدرواہ اور عامرخان ساکنہ ڈھیراباباریاسی کونزدیکی اسپتال پہنچایاگیا ،جہاں سے دونوںکو نازک حالت میں جی ایم سی جموں منتقل کیاگیا۔