jammu kashmir

حق ِ معلومات ایکٹ2005پر6جولائی کو سری نگرمیںورکشاپ

160سیکرٹریوں ،سیکشن افسروں اور ہیڈ اسسٹنوں کو شرکت کی ہدایت

سری نگر//سینٹرل انفارمیشن کمیشن کی جانب سے 6جولائی کو سری نگرمیں حق ِ معلومات ایکٹ 2005 پر ورکشاپ منعقد ہورہاہے ،جس میں شرکت کیلئے انتظامیہ کے 160سیکرٹریوں ،سیکشن افسروں اور ہیڈ اسسٹنوں کونامزد کیاگیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما (آئی اے ایس )کی جانب سے اس حوالے سے2جولائی 2023کوایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر 787-JK(GAD)آف 2023جاری کیاگیاہے ۔اس حکومتی آرڈر میں کہاگیاہے کہ6 جولائی کوسینٹرل انفارمیشن کمیشن کی جانب سے صبح10بجے سے دن کے ایک بجکر30منٹ تک جے اینڈ کے انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ،پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سری نگرمیں حق ِ معلومات ایکٹ2005پرورکشاپ منعقد ہورہاہے۔جس میں شرکت کیلئے کل 160160سیکرٹریوں ،سیکشن افسروں اور ہیڈ اسسٹنوں کونامزدکیاگیا ہے ۔نامزد کئے گئے افسروں اورملازمین سے کہاگیاہے کہ وہ اس ورکشاپ میں اپنی بروقت شرکت کویقینی بنانے کیلئے 6جولائی2023کو صبح 9بجکر30منٹ تک J&K IMPA&RDسری نگر پہنچیں ۔اس ورکشاپ میں شرکت کیلئے نامزد کردہ افسروںمیں مختلف محکموںمیں تعینات ایک ایڈیشنل سیکرٹری ،14ڈپٹی سیکرٹری،35انڈر سیکرٹری ،مختلف سرکاری محکموںمیں تعینات65سیکشن آفیسرس اور43ہیڈ اسسٹنٹ شامل ہیں ۔