سرینگر// مرکزی وزارت خزانہ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں جون 2023 کے مہینے میں جمع ہونے والی جی ایس ٹی آمدنی میں پچھلے مالی سال کے جون کے مقابلے میں 58 فیصد کی متاثر کن اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ شرح نمو قومی اوسط سے تین گنا زیادہ ہے اور درمیانے اور بڑے دائرہ اختیار میں ملک میں بہترین ہے ۔ جون 2023 میں جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 588.68 کروڑ ہے جو جون 2022 میں 371.83 کروڑ تھی ۔ جون 2023 کے مہینے کیلئے ہندوستان کی مجموعی جی ایس ٹی آمدنی 161497 کروڑ رہی جس میں سال بہ سال 12 فیصد اضافہ ہوا ۔ 2017 میں جی ایس ٹی کے آغاز کے بعد سے یہ چوتھی بار ہے کہ ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی کی وصولی 1.60 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے ۔ کمشنر اسٹیٹ ٹیکس جے اینڈ کے ڈاکٹر رشمی سنگھ نے ریاستی ٹیکس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ماہ بہ ماہ جی ایس ٹی کی آمدنی میں مسلسل اضافہ کو یقینی بنانے کیلئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے کہا کہ یہ کارکردگی جموں و کشمیر میں اسٹیٹ ٹیکس آفیسر کی لگن اور محنت کو ظاہر کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ متاثر کن ترقی جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی کے نفاذ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر ہے ۔ ریاستی ٹیکس محکمہ یکم جولائی سے 7 جولائی تک جی ایس ٹی ہفتہ منا رہا ہے تا کہ تمام متعلقہ فریقوں میں جی ایس ٹی کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے ۔
آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے//وزیر اعظم مودی
آپریشن سندور بھارت کے قومی عزم کی واضح علامت
آپریشن سندور بھارت کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن مشن// وزیر داخلہ امت شاہ
آپریشن سندور جدید جنگی حکمتِ عملی کے لیے ایک معیار:
آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کی علامت
پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں
آپریشن سندور کے ایک سال بعد،سرحدی دیہات بانڈی اور سیماری میں زندگی معمول پر لوٹنے لگی
بچوں میںہاتھ،پائوں اور منہ بیماری کے کیسوں میں اضافہ
سری نگر میں منشیات فروشوں کی2 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط
کشمیری پنڈت لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش










