bhatnagar

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو عید الاضحی کے موقعہ پر مبارک باد دی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے عید الاضحی کی تقریب سعید کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ یہ خوشی کی تقریب بہت اہمیت کی حامل ہے جو دُنیا بھر میں منائی جاتی ہے اور اِتحاد ، ہمدردی اور شکر گزاری کی عکاسی کرتی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب سعید عقیدت اور افراد اور کمیونٹیوں کے درمیان اشتراک کے جذبے کی اہمیت کی یاد دہانی کا کام کرتی ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا،’’ میںعید الاضحی کے مبار ک موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو بالخصوص مسلم برادری کو دِلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ تقریب سعید ہماری زندگی میں خوشی اور روحانی سکون کی نوید لے کر آئے۔‘‘مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پورے جموںوکشمیر کے اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔