امامیہ فیڈریشن کشمیر کی طرف سے امت مسلمہبالعموم اہلیان کشمیر کو بالخصوص عید مبارک پیش

سرینگر//امامیہ فیڈریشن کشمیر نے عید سعید قربان کے عظیم موقعہ پر امت مسلمہ کو بالعموم اور اہالیان کشمیر کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا کی ہے کہ یہ عید عالم اسلام اور انسانیت,کی سربلندی اورامن استحکام کا پیغام لے کر آئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک ایسے وقت پر جب کہ عالمی سطح پر بڑی سیاسی تبدیلیاں وقوع پزیر ہورہی ہیں ضرورت اس امر کی ہیںکہ ہمبحثیت قوم ان تبدیلیوں کا ادراک کرتےہوئے اپنے کھوے ہوئےمقام کے حصول اور اپنے اوپر ھو رھے استحصال کے خاتمے کے لے. ایک منظم مربوط اور مرتب جد جہد کا اغاز کریں بیان میں کہا گیا کہ امامیہ فیڑریشن کشمیر کا وجود اسی جد وجہد سے عبارت ہے اور ہمیں امیدہے کہ قوم کا ہر فرد,گروھی حد بندیوں سے اوپر اٹھ کر اس جد جہد میں فیڈریشن کو اپنا دست تعاون پیش کرے گا بیان میں عوام الناس سے اپیل کی گیء کہ وہ عید عید سادگی سے مناتے ھوے اس موقعہ پر غریب اور ھماری مدد کے محتاج افراد کی کما حقہ مدد کریں۔