ایک سال میں200ایف آئی آردرج،35منشیات فروش پرPSAلاگوسری نگر//ایک واضح انکشاف میں، ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز نے ہفتہ کے روز کہا کہ سری نگر سمیت پورے کشمیر میں جرائم کا ایک بڑا حصہ منشیات سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ95 فیصد چوری کے واقعات منشیات کے استعمال سے متعلق ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز نے کہا کہ سری نگر میں ایک دہائی قبل چوری کی وارداتیں بہت غیر معمولی تھیں، لیکن اب یہ عام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں، مجھے پولیس سے ڈیٹا ملا اور جب میں نے ڈیٹا کو دیکھا تو یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ 95 فیصد تک چوری کی وارداتوںکا تعلق منشیات نوشی سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر سری نگرنے یہ بھی کہاکہ مشن واپسی منشیات کے عادی افرادتومظلوم ہیںاور منشیات فروش مجرم ہیں اوراُن کیساتھ مجرموں جیسا سلوک ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس منشیات فروشی کے حوالے سے زیرئوٹالرنس یعنی صفر رواداری ہے اور ہم نے پچھلے سال پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت35منشیات فروشوں اوراسمگلروں کو بک کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں منشیات اسمگلنگ ومنشیات فروشی سے متعلق مقدمات میں200 سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا :تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار
امریکہ کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کو سخت پیغام
آبنائے ہرمز ایران کی رضامندی کے بغیر نہیں کھولی جائے گی، تہران کا دوٹوک اعلان
ویتنام میں منشیات اسمگلنگ،11افراد کو سزائے موت
احتجاج کی کسی بھی قسم پر پابندی عائد
ٹرمپ امریکی کرنسی پر تصویر والےپہلے باحیات امریکی صدر بن گئے
’خواتین کیخلاف مظالم پر حکومت کی خاموشی ، مجرموں کے حوصلے بلند ‘
خواتین صحافیوں پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت
امریکی سرمایہ کارو ں کو ہندوستانی معیشت میں بڑھتے ہوئے مواقع سے آگاہ کیا گیا
طلبہ کیخلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلس کو نہیں: سپریم کورٹ










