پہلگام// سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آئندہ شری اَمرناتھ جی یاترا۔2023 کے کامیاب اور احسن اِنعقاد کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج جنوبی کشمیر کا تفصیلی دورہ کیا۔سیکرٹری سیاحت نے نون وَن بیس کیمپ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں موجود اِنتظامات بشمول صفائی سہولیات ، پینے کے پانی کی فراہمی ، آگ سے حفاظت کے اقدامات اور دیگر ضروری سہولیات کا بغور معائینہ کیا۔اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران یاتر ا کے راستے پر عملے کی تعیناتی کا باریک بینی سے جائزہ لیا تاکہ یاتریوں کے لئے مؤثر اِنتظام او رمدد کو یقینی بنایا جاسکے۔سیکرٹری سیاحت کی جامع تشخیص کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ شردھالوئوں کو ایک محفوظ اور آرام دہ یاترا کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اِنتظامات موجود ہیں۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے علاقے کے شراکت داروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔دورانِ میٹنگ شراکت داروں نے کئی متعلقہ معاملات اور مسائل اُٹھائے جنہیں سیکرٹری موصوف نے بغور سنا۔شراکت داروں نے یاتریوں کے اِستقبال کے لئے اَپنی تیاری کا اِظہا رکیا اور ایک ہموار اور بغیر پریشانی یاترا کی سہولیت فراہم کرنے میں اَپنے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔سیکرٹری سیاحت نے تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے شری اَمرناتھ جی یاترا میں شامل تمام شراکت داروں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت ، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے کے لئے اِجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔مزید برآں ، سیکرٹری سیاحت نے لدر ویلی گالف کورس کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں مناسب دیکھ ریکھ اور آنے والے ٹورنامنٹ کو آسانی سے اَنجام دینے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ ٹورنامنت کے اِنعقاد میں اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھیں تاکہ شرکأ اور مہمانوں کے لئے خوشگوار تجربہ کو یقینی بنایا جاسکے۔دورے کے دوران سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ کے ہمراہ ناظم سیاحت کشمیر ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پہلگام ڈیولپمنٹ اَتھارٹی اور دیگر اَفسران موجود تھے۔










