صوبائی کمشنر نے یاترا ٹرانزٹ کیمپ پانتھہ چوک کا دورہ کیا ، سنجی۔ 2023ء کے اِنتظامات کا جائزہ لیا او رلنگر سہولیت شروع کی
سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے پانتھہ چوک بس سٹینڈ ( اِی ۔بس چارجنگ لوکیشن) کا دورہ کیا تاکہ یہاں سری نگر سمارٹ سٹی کے ذریعے زیر تکمیل کاموں کی پیش رفت کا موقعہ پر جائز ہ لیا جاسکے۔ابتداً، چیف اِنجینئر سری نگر سمارٹ سٹی نے بس ڈیپوپر اَ ب تک کئے گئے کام کی صورتحال کے بارے میں بتایا کہ جدید ترین الیکٹرک بسوں کو جوٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لئے شہر کے اندرون راستوں پر مقامی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا جارہا ہے ۔اُنہوں نے چیئر کوبتایاکہ سری نگر ڈیولپمنٹ اَٹھارٹی سے حاصل کی گئی 65 کنال اَراضی میں سے 55 کنال پر باڑ لگائی گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ کُل 17 میں سے پانچ آپرچونٹی چارجنگ سٹیشنوں کو بھی نصب کیا گیا ہے۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ دسمبر 2023ء تک 9اور 12 میٹر لمبائی کی 100 اِی۔ بسیں پہنچ رہی ہیں جن میں سے 9میٹر لمبائی کی 25سے 30 بسیں 31؍ جولائی تک پہنچ جائیں گی اور باقی اس کے بعد پہنچیں گی۔واضح رہے کہ اِس بس ڈیپو میں ایڈمنسٹریٹیو بلاک ، چارجنگ سٹیشن او رواشنگ بے بنائے جارہے ہیں۔یہ بھی بتایا گیا کہ سول ورکس میں فائونڈیشن کا کام ، چار جنگ سٹیشن اور باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔چیف اِنجینئر کے پی ڈی سی ایل نے ڈویژن کام کو بتایا کہ ڈیپو کو بجلی کی فراہمی 10جولائی تک کی جائے گی۔صوبائی کمشنر نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ڈیپو میں کام کرنے والے اہم علاقے میں بیری کیڈ لگائیں اور ملبہ ہٹانے کو یقینی بنائیں تاکہ یاتریوں کی ٹرانزٹ کیمپ تک آسانی اور بغیر پریشانی ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے متعلقین کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ بٹہ مالو بس سٹینڈ پر اِی ۔ بسوں کے لئے ڈیپو بنانے پر کام شروع کریں تاکہ ڈیڈ مائیلج کو روکا جاسکے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے سیکورٹی اِداروں کو علاقے میں مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔دریں اَثنا ، صوبائی کمشنر نے یاتراٹرانزٹ کیمپ پنتھہ چوک کابھی دورہ کیا او رآنے والی شری اَمرناتھ جی یاترا ۔2023ء کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔چیئرمین شیو شکتی سیو ادل نے صوبائی کمشنر کشمیر کو اَب تک کئے گئے اِنتظامات بشمول لنگر سہولیت ، بیڈنگ سہولیت وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے یاترا ٹرانزٹ کیمپ پانتھہ چوک میں لنگر سہولیت بھی شروع کی۔صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ، کمشنر ایس ایم سی ،اور سی اِی او سر ی نگر سمارٹ سٹی ، ایس ایس پی سری نگر ، چیف اِنجینئر سری نگر سمارٹ سٹی ، چیف اِنجینئر کے پی ڈی سی ایل ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی ، ایس پی سری نگر ، جنرل منیجر ایس ایس سی ایل وغیرہ دیگر متعلقین بھی تھے۔










