national health mission

نیشنل ہیلتھ مشن نے مئی2023ء کیلئے جے کے اِی ۔ سہج پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی

سری نگر//نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر نے آج مئی 2023ء ماہ کے لئے ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی ۔ سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی ہے ۔ اِس اقدام کے تحت نفاذ کے پہلے مرحلے میں 578 سہولیات کا احاطہ کیا گیا ہے اور اسے مرحلہ وار دیگر سہولیات تک بڑھایا جائے گا۔ گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے زُمرے میں چھاتی اَمراض ہسپتال جموں نے پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ اِس کے بعد جی ایم سی اودھمپور ، ایس ایم جی ایس ہسپتال جموں ، اے ایچ جی ایم سی راجوری اور گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں شامل ہیں۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے کے پانچ میں سپر سپیشلٹی سری نگر ، جی ایم سی ہنڈواڑہ ،چلڈرن ہسپتال بمنہ سری نگر، کشمیر نرسنگ ہوم سری نگر اور جموں گورنمنٹ ڈینٹل کالج شامل ہیں۔ضلع ہسپتالوں کے زُمرے میں ڈی ایچ سانبہ نے پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ اِس کے بعد ڈی ایچ ریاسی، ڈی ایچ شوپیاں، گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگرجموں اور ڈی ایچ بانڈی پورہ ہیں۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے کے پانچ میں ڈی ایچ کولگام، ایم سی سی ایچ اننت ناگ، ڈی ایچ رام بن، ڈی ایچ بڈگام اور ڈی ایچ گاندربل شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زُمرے میں پہلے نمبر پر سی ایچ سی ڈورو اور اس کے بعد سی ایچ سی مڑھ، سی ایچ سی شانگس ، سی ایچ سی گول اور سی ایچ سی بانہا نے حاصل کیا ہے ۔اِس زُمرے میں سب سے نیچے کے پانچ میں سی ایچ سی نوشہرہ ، سی ایچ سی تریتھ ، سی ایچ سی روہامہ ،سی ایچ سی کنگن اور سی ایچ سی خانصاحب شامل ہیں۔پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور یو پی ایچ سیز کے زُمرے میں پہلا رینک پی ایچ سی سالار نے حاصل کیا ہے ۔ اِس کے بعد پی ایچ سی متان ، پی ایچ سی اچھہ بل ، پی ایچ سی عشمقام اور پی ایچ سی صفاپورہ شامل ہیں۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں پی ایچ سی ٹھکرا کوٹ ، پی ایچ سی ٹیٹوال ، پی ایچ سی ماسو ، پی ایچ سی مژھل اور پی ایچ سی کیرن شامل ہیں۔جے کے اِی ۔ سہج( الیکٹرانِک سسٹم فار آٹو میشن آف ہسپتال ایڈمنسٹریشن جے اینڈ کے) اقدام کا باقاعدہ آغاز 4؍ نومبر 2022ء کو جشن صحت کے ایک حصے کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے کیا گیا تھا ،مختلف قسم کی سہولیات جیسے ٹریشری کیئر ،ڈسٹرکٹ ہسپتال ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں ، پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور کچھ نئی قسم کے پی ایچ سیز شامل ہیں۔ جے کے اِی ۔ سہج کوریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) ، آئوٹ بائونڈ کالنگ کے لئے 104 سینٹر لائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن اور ایم او ایچ ایف ڈبلیومرکز ی حکومت کے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔رینکنگ رجسٹریشن ، اِی ایم آر ( الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ) کی تبدیلی ، آئی پی ڈی مریضوں کی رجسٹریشن اور مئی 2023ء کے مہینے کے لئے جے کے اِی ۔ سہج پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ سہولیات کی تفصیلی فہرست نیشنل ہیلتھ میشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔