amarnath yatra

یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میںسیکورٹی انتظامات سخت

اننت ناگ سے گھپا تک جانے والے اہم راستوں کو سی آر پی ایف اور فوج کے کنٹرول میں دیا گیا

سرینگر ///یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میںسیکورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں اننت ناگ سے لیکر پہلگام و امرناتھ گپھا تک کے دو نوں راستوں کے نزدیک جنگلوں میں فوج تلاش کاروائی میں مصروف ہے جبکہ اہم راستوں کو سی آر پی ایف اور فوج کے کنٹرول میں دیا گیا ہے جبکہ اہم راستوں کی نگرانی کیلئے ڈرون کا استعمال کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ یکم جولائی سے امرناتھ یاترا شروع ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جا چکی ہے ۔سالانہ امر ناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے فوج نے امر ناتھ گپھا تک کے دونوں راستوں جن میں پہلگام و بال تل شامل ہیں کے جنگلات میں جنگجووں کی تلاش شروع کردی ہے جس کیلئے فوج کے کئی یونٹ مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے پہلگام گپھا کے راستوں کے گھنے جنگلات میں فوج تلاشی کررہی ہے تاکہ چھپے جنگجووں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ٹنل سے پہلگام تک کی شاہراہ کے نزدیک جنگلات میں بھی فوج نے خصوصی تلاش کاروائی شروع کردی ہے۔ امر ناتھ یاترا کے بیس کیمپ پہلگام میں بھی فوج نے تلاش کاروائیاں شروع کردی ہیں اور نزدیکی جنگلات میں بھی اس طرح کی کاروائی جاری ہے۔ ادھر گاندربل ضلعے کے بال تل بیس کیمپ کے نزدیکی جنگلات میں فوج کی خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے ۔واضح رہے یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اوران کو حتمی شکل بھی دی گئی ہے۔پُر امن یاترا اور یاتریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کیلئے ریاستی پولیس، فوج اور نیم فوجی فورسز تعینات کئے جائیں گے جبکہ پہلگام اور بال تل کے یاترا بیس کیمپوں میں ایڈوانس میں ہی فورسز پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ یاترا کی حفاظت کیلئے باہر سے بھی کئی درجن اضافی فورسز کی کمپنیاں بھی وادی کشمیر پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ امر ناتھ گپھا کے دونوں راستوں پر پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ امر ناتھ گپھا و اونچے جنگلات میں فوجی دستے تعینات کئے گئے ۔سرینگر جموں شاہراہ پر بھی امر ناتھ یاتریوں کی حفاظت کیلئے فوج ، پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار دن رات تعینات رہیں گے اور ٹنل سے لیکر پہلگام و بال تک کے راستے پر بھی معقول تعداد میں بھی سیکورٹی فورسز کے اہلکار دوران یاترا تعینات کئے گئے ۔سیکورٹی فورسز نے سیکورٹی کے انتظامات کو بڑھا دیا ہے۔ فورسز علاقے کی نگرانی کے لیے ڈرون کی مدد لے رہی ہیں۔