آپریشن سندور نے دہشت گردی کیخلاف ٹھوس موقف کا پیغام دیا: راجناتھ

سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج جموں کے دورے پر وارد ہو نگے

سینئر لیڈران کے ساتھ بات چیت کے علاوہ جموں و کشمیر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا

سرینگر / /سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج یعنی 26جون کو جموں کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں ۔ دورے کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سیکورٹی کنکلیو سے خطاب کرنے کے علاوہ بی جے پی پارٹی ہیڈ کواٹر کا دورہ بھی کریں گے جہاں جموں و کشمیر میں موجودہ سیاسی سلامتی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج یعنی 26جون کو جموں وارد ہو رہے ہیں جہاں وہ سیکورٹی کنکلیو سے خطاب کرنے کے علاوہ بی جے پی ہیڈ کواٹر کا دورہ بھی کریں گے۔ پارٹی ہیڈ کواٹر پر جموں و کشمیر میں موجودہ سیاسی سلامتی پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے ۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے انتخابات کیلئے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے بی جے پی کے دفتر کا دورہ راج ناتھ سنگھ کے 26 جون کو جموں کے ایک روزہ دورے میں شامل کیا گیا ہے۔راجناتھ سیکورٹی کنکلیو سے خطاب کرنے کے بعد بی جے پی کے تریکوٹہ نگر ہیڈکوارٹر میں جموں کشمیر یونٹ کے عہدیداروں اور سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ان کے ساتھ جموں و کشمیر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔اگرچہ فوری طور پر کوئی انتخابات نہیں ہونے والے ہیں لیکن وزیر دفاع پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے کچھ دن پہلے بی جے پی یو ٹی کے سربراہ رویندر رینا نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔بی جے پی کی میٹنگ سے پہلے، راجناتھ سنگھ زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں کشمیر یونٹ کے ذریعہ منعقدہ پہلے سیکورٹی کانکلیو میں سجاوٹ یافتہ سابق فوجیوں، مصنفین، صحافیوں اور دیگر سینئر سیکورٹی ماہرین سے خطاب کریں گے۔بعد میں، وہ ان کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے دورے جموں کے پیش نظر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔