sucide

سمبل بانڈی میں ایک ہی دن میں 2المناک واقعات رونما

بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں بہن جاں بحق

سری نگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سنبل علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ میں ایک بہن اپنے بھائی کو بچانے کی کوشش کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔جبکہ ایک اور واقعے میں سمبل علاقے میں ہی ایک کمسن ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ہے۔اس دوران مزکورہ علاقوں میں ان ہلاکتوں کی وجہ سے کہرام مچ گیا ہے جبکہ علاقے میں ہر سو ماتم چھا گیا ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میںاتوار کی صبح نزاکت علی (21) نامی نوجوان سنبل علاقہ کے شادی پورہ میں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا.اس دوران یہاںخبر پھیلتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں پہنچے اور موجود تمام لوگ یہاں ہاتھ ملتے رہے جبکہ کچھ تجر بہ کار افراد پانی میں کود گئے اور نوجوان کو بچانے کے کوشش کر رہے تھے عین شاہدین نے بتایا اسی اثنا میں نوجوان کی ہمشیرہ نے بھی اپنے بھائی کو بچانے کی کوشش میں دریا میں چھلانگ لگا دی۔چونکہ لڑکے کو بمشکل بچایا گیا تھا،تاہم لڑکیاس واقعے میں لقمہ اجل بن گئی ہے متوفی لڑکی کی شناخت نزہت افضل (18) دختر محمد افضل کے طور پر کی گئی ہے۔بچائے گئے لڑکے کو اس دوران تشویشناک حالت میں جے وی سی اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ایک پولیس اہلکار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کے حوالے سے ضروری تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ادھر سمبل میں ہی ایک اور غرق آب کے واقعے میں ایک کمسن ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سمبل سوناواری کے نوگام علاقے میں اتوار کوایک المناک واقعے میںکمسن بچہ نہر میں ڈوب کرلقمہ اجل بن گیا۔بچے کی شناخت سجاتا مہدی ولد عبد المجید ڈار ساکن زلپورہ نوگام کے طور ہوئی جو مقامی نالے میںنہانے کے دوران ڈوب گیا ہے گزشتہ چند روز کے دوران ایک درجن کے قریب افراد اس طرح کے واقعات میں لقمہ اجل بن گئے جبکہ سنیچر کے روز تفری پر آئے ایک سکولی بچہ سونہ مرگ میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔