ڈِس ایبلیٹیز اَفراد کو سماجی تحفظ اور دیگر سکیموں کے تحت اِمداد حاصل کرنے میں مدد کریں۔کمشنر کی اَفسران کو ہدایت
سری نگر// کمشنر برائے ڈِس ایبلیٹیز پرسنز ایم اِقبال لون نے ڈِس ایبلٹیزپرسنز حقوقِ قانون(آر پی ڈبلیو ڈی ) 2016 کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں اِقبال لون نے تمام ضلعی سماجی بہبود اَفسران سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر میں مختلف سماجی تحفظی سکیموں کے تحت ڈِس ایبلیٹیز پرسنز کی مدد حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں۔اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ ضلعی سطح کی ڈِس ایبلیٹیز کمیٹیوں کو مضبوط بنا کر شکایات کے اَزالے کے طریقۂ کار کی تکمیل کریں جنہیں حال ہی میں حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے۔اُنہوں نے ڈِس ایبلیٹیز پرسنز کو بااِختیار بنانے کے لئے جموںوکشمیر حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف اَقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔کمشنر موصوف نے ضلعی سماجی بہبود کے اَفسروں کے ساتھ ڈسٹرکٹ ڈِس ایبلٹی رِی ہیبلٹیشن سینٹروں ( ڈی ڈی آرسیز ) کے بارے میں ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں تمام موجود سرکاری عمارتوں میں ڈِس ایبلٹیز پرسنز تک رَسائی کے مسائل ، ڈسٹرکٹ لیگل سروس اَٹھارٹی کے ساتھ بیداری، صلاحیت سازی کے پروگرام اور متعلقہ ضلع و محکموں کی ڈِس ایبلڈ فرنڈلی ویب سائٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں دیگر اَمور کے علاوہ یو ڈی آئی ڈی کی صورتحال ، مصنوعی اِمدادی کیمپ ، ڈِس ایبلٹیز پرسنز کے لئے وظائف اور خصوصی ضروریات والے بچوں کے لئے رابطہ ( سی ڈبلیو ایس این ) اور موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلوں کی تقسیم پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔










