Commissioner Disabilities held an inquiry discussion with wheelchair basketball players

کمشنر ڈِس ایبلیٹیز نے وہیل چیئر باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی

سری نگر//کمشنر برائے ڈِس ایبلیٹیز پرسنز جموںوکشمیر ایم اقبال لون نے آج بخشی سٹیڈیم سری نگر میں نارتھ زون کے وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑیوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ وہیل چیئر باسکٹ بال فیڈریشن آف اِنڈیا والنٹری میڈیکیئر سوسائٹی جے اینڈ کے، محکمہ کھیل اور حکومت جموںوکشمیر کے ساتھ مل کر وہیل چیئر باسکٹ بال چمپئن شپ کا اِنعقاد کر رہی ہے ۔ چمپئن شپ میں جموںوکشمیر دہلی اور راجستھان کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔کمشنر ایم اقبال لون نے اَپنی تقریر میں کہا کہ کھیل ڈِس ایبلیٹیز پرسنز کی شمولیت اور فلاح و بہبود کو فروغ دیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کھیل سماجی رُکاوٹو ں کو دور کرنے اور ڈِس ایبلیٹیز کی دقیانوسی سوچ کو دُور کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔