مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے اینڈ کے وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی 30ویں سالانہ جنرل میٹنگ منعقدکی

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرراجیورائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی 30ویں سالانہ جنرل میٹنگ منعقد کیا۔میٹنگ میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو اَثاثوں اور واجبات کی بیلنس کو حل کرنے کے لئے کارپوریشن کی کوششوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اِس موقعہ پرمیٹنگ میں اِس بات کی نشاندہی کی گئی کہ بجٹی سپورٹ پر سود کی دفعات کو جنرل ریزرو میں منتقل کیا جانا چاہئے جس پر مالی برس میں مناسب طریقے سے توجہ دی گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ بعض اثاثوں کی غلط درجہ بندی کو دُور کرنے ، درست نمائندگی کو یقینی بنانے اور سابقہ مشاہدات کو درست کرنے کے لئے اِصلاحات کی گئی ہیں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ آمدنی اور اَخراجات کے لحاظ سے مناسب بُکنگ کی گئی ہے او رملازمین کے فوائد ، اِنکم ٹیکس اور اِسی طر ح کے دیگر اَخراجات سے متعلق ایکس پنڈیچر کے لئے اِصلاحی اقدامات کئے گئے ہیں۔دورانِ میٹنگ کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق الگ الگ درجہ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے موجودہ ذمہ داریوں اور دفعات کے بارے میں بھی مشاہدات کئے گئے۔ اس کے علاوہ سالانہ رپورٹ کی تیاری کو ایک ایسے شعبے کے طور پر اُجاگر کیا گیا جس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ کارپوریشن سے کہا گیا کہ وہ نیوز لیٹر شائع کرنے اور سالانہ رپورٹ کو عوام تک رسائی کے لئے ویب سائٹ پر دستیاب کرنے پر توجہ دے۔مشیر موصوف نے سالانہ جنرل میٹنگ ( اے جی ایم ) کے دوران کئی اہم مسائل پر توجہ دی اور درست مالیاتی طریقوں کی بالخصوص سود کی ادائیگیوں کی ٹریٹنگ اور ان کے مناسب حساب کتاب کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے قرض وصول کنندگان اور ان کی ادائیگی کی صلاحیت کا اندازہ لگانے میں فیلڈ فنکشنز کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات کا تعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ آیا فائدہ اٹھانے والوں سے رقوم کی وصولی کے لئے کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ اُنہوں نے کارپوریشن کے اندر ایک ریکوری میکانزم کی موجودگی کی تعریف کی اور ناقابل وصولی رقم کو رائٹ آف کرنے ، بقایا رقوم کی وصولی کے لئے اضافی کوششیں کرنے کی خاطر مناسب وقت کا تعین کرنے کے لئے ایک فعال انداز اَپنانے کی تجویز دی۔سالانہ جنرل میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا سمیت ممبران ڈائریکٹر جنرل ( بجٹ ) ایم وائی ایتو ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ڈبلیو ڈی سی الفت جبین ، جے کے ڈبلیو ڈی سی کے چار ٹرڈ اکائونٹنٹس اسٹیٹو ٹری آڈیٹر گیتا شرما کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی۔