result

امتحانی فیس سے لاکھوں کروڑوں روپے کی آمدنی

لیکن کیاJKBOSEکی اپنیAppنہیں؟،طلباء و طالبات اوراُنکے والدین کو رزلٹ دیکھنے میں سخت پریشانی

سر ینگر//کچھ روز قبل 12ویں جماعت اور پیرکو10ویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات2023کے نتائج جب جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن JKBOSE کی جانب سے ظاہر کئے اور ویب سائٹ پر رزلٹ کودستیاب رکھاگیا ،تو دونوں جماعتوں کے طلباء وطالبات اوراُن کے والدین نے شکایت کی کہ نتائج دیکھنے کیلئے اُنھیں سخت ذہنی کوفت اُٹھانی پڑی ،کیونکہ ویب سائٹ پر اتنا دبائو تھا کہ بمشکل ایک یا دوگھنٹے بعد ہی طلبہ اپنا رزلٹ دیکھ پائے ۔جے کے این ایس کے مطابق طلباء وطالبات کے والدین نے سوال کیاکہ JKBOSE کے منتظمین اپنی Appتیار نہیں کرواسکتے ہیں جبکہ بورڈ کو دونوں جماعتوں کے سالانہ امتحانات میں شامل ہونے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ طلباء وطالبات سے امتحانی فیس کی صورت میں لاکھوں کروڑوں روپے کی آمدنی حاصل ہوتی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ دسویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحان 2023میں کل ایک لاکھ 48ہزار701طلباء اور طالبات نے شرکت کی ،اوران طلبہ سے اوسطاً ایک طالب علم امتحانی فیس کی صورت میں 1000روپے سے زیاد ہ وصول کی گئی ،اور یہ کافی بڑی رقم بنتی ہے ۔انہوںنے سوالیہ اندازمیں کہاکہ کیا جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن JKBOSEکی جانب سے اپنی رزلٹ ایپ Appتیارنہیں کی جاسکتی ہے ،تاکہ رزلٹ دیکھتے وقت طلباء اور طالبات کوکم سے کم مشکلات اورذہنی کوفتوں سے دوچار ہونا پرے ۔ایک طالب علم نے کہاکہ حال ہی میں جب NEET(UG)2023اور انجینئرنگ ایڈوانس یعنیIITمیں داخلہ کیلئے منتخب اُمیدواروں کے نتائج ظاہر کئے گئے ،تو اُمیداروں نے کچھ سیکنڈس یا منٹوںمیں ہی اپنا رزلٹ چیک کیا ۔طلباء وطالبات اوراُن کے والدین نے JKBOSEکے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ رزلٹ کیلئے اپنیAppتیار کروائیں تاکہ آئندہ کسی طالب علم یااُسکے والدین کو بلاوجہ کی ذہنی کوفت کاسامنا نہ کرناپڑے۔