یوگا ذہنی اور جسم کے مربوط کاری کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ چیف جسٹس

سری نگر//چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے آج ہائی کورٹ کمپلیکس سری نگر میں ’’ نویں بین الاقوامی یوگا دِن ‘‘ کا اِفتتاح کیا۔ اِس برس یوگا کے بین الاقوامی دِن کا نواں ایڈیشن ’’ واسودھیو ا کٹم بکم کے لئے یوگا‘‘کے تھیم پر منایا جارہا ہے جس کا مطلب ایک زمین ، ایک کنبہ ، ایک مستقبل او رایک صحت ہے ۔چیف جسٹس نے تمام شُرکاء پر زور دیا کہ وہ اَپنی روزمرہ کی زندگی میں یوگا کو شامل کریں تاکہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہنے اور تناؤ بھری زندگی سے بھی نجات مل سکے۔چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یوگا کو زندگی کا ایک طریقہ بنانا عدالتی کاموں کی انجام دہی اور نہ صرف عدالتی افسران بلکہ تمام شراکت داروں کی کارکردگی اور افادیت میں اِضافہ کرے گا۔ اُنہوں نے مزید اس بات کا اعادہ کیا کہ یوگا ذہنی اور جسم کے مربوط کاری کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس میں خود آگاہی،میڈٹیشن اور بریتھ ورک شامل ہے۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوگا آسن کرنا ہماری صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔تقریب میں رجسٹرار جنرل ، رجسٹرار ویجی لنس ، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ، رُکن/ سیکرٹری جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی ، رجسٹرار رولز ، رجسٹرار جوڈیشل سر ی نگر ، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل سری نگر کے علاوہ سر ی نگر وِنگ کے دیگر اَفسران اور عملے نے شرکت کی۔دورانِ پروگرام رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم نے جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیوںکے ہر ضلع صدر مقامات اور ہائی کورٹ کے دونوں وِنگوں میں تمام عدالتی اِداروں میں اِس طرح کی تقریب منعقد کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ اَدا کیا۔اِسی طرح ہائی کورٹ کمپلیکس جموں میں ایک پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا جس کی قیادت رجسٹرار آئی ٹی سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز اَتھارٹی اور جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل جموں کے علاوہ جموںہائی کورٹ کے دیگر اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پر یوگا اِنسٹر کٹر نے شُرکأ کو یوگا آسن کرنے کی تربیت دی۔