جموں//پرنسپل سیکرٹری تعلیم آلوک کمار نے نویں بین الاقوامی یوگا دِن کی تقریبات کو یاد گار بنانے کے لئے آج ویو مال جموں میں یوگا ڈے میں شرکت کی۔اِس پروگرام کا اِنعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سماگراہ شکھشا جموں وکشمیر نے 92.7 بگ ایف ایم اور بھارتیہ یوگ سنستھان کے اِشتراک سے کیا تھا جس میں سینکڑوں طلباء ، اَساتذہ اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا دیپ راج، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں اشوک شرما، ڈائریکٹر فائنانس اِفتخار حسین ، سپیشل سیکرٹری انوبہل ، ڈائریکٹر پلاننگ آشوگپتا ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ ایڈوائزر، پردھان بھارتیہ یوگ سنستھا ، کلسٹر ہیڈ، بگ92.7 ایف ایم سمیت دیگر اَفسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز چراغ جلانے او رسرسوتی وندنا کے ساتھ ہوا جس کے بعد مختلف یوگ آسن ہوئے۔ معروف اِنسٹی چیوٹ کے اِنسٹرکٹروںنے شُرکأ کے لئے یوگ آسن اور اس کے فوائد کا مظاہرہ کیا۔ ماہرین نے مختلف آسنوں کا مظاہرہ کیا۔ اُنہوں نے وضاحت کی کہ ہندوستان میں جڑوں کے ساتھ فٹنس کی یہ قدیم شکل طاقت اور لچک کو بڑھانے کے علاوہ ذہنی اور جسمانی توازن کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے طلباء اور میڈیا کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لئے یوگا بہترین اور واحد طریقہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہر برس 21؍جون کو پوری دُنیا میں یوگا کا عالمی دِن منایا جارہا ہے ۔ اِس برس یوگا کے بین الاقوامی دِن کا نواں ایڈیشن ’’ واسودھیو ا کٹم بکم کے لئے یوگا‘‘کے تھیم پر منایا جارہا ہے جس کا مطلب ایک زمین ، ایک کنبہ ، ایک مستقبل او رایک صحت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہر سکول کمپلیکس میں کم از کم ایک سکول کے لئے یوگا ٹریننگ کا انتظام کرے گا جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً 800 سکول شامل ہوں گے جو دیگر قریبی اداروں کے لئے سفیر کے طور پر کام کریں گے۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ چھوٹی عمر میں یوگا کی مشق کرنا اور یوگا سیکھنا صحت کے ساتھ ساتھ طلباء کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔اِس کے علاوہ ہمیں جسمانی طور پر تندرست بھی رکھتا ہے۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ سماگراہ شکھشا کے تحت طلباء کی صحت اور تندرستی پر بھی توجہ دی جاتی ہے جس کے لئے 100پلے فیلڈوں( ہر ضلع میں پانچ ) جن کو 20کروڑ روپے کی مالیت کی لاگت سے تیار کیا جارہاہے ۔اِس کے علاوہ جموںوکشمیر یوٹی کے تمام سکولوں کے لئے کھیلوں کے سازو سامان کے لئے 20کروڑ روپے فراہم کئے جارہے ہیں۔ محکمہ نے جسمانی سرگرمیاں کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کے تمام زونوں میں ایک ایک ، 188 اوپن جم قائم کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے جو یقینی طور پر طلباء کو منشیات کے اِستعمال کی بدعت سے دُور رکھنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ برس میں جے کے سپورٹس ایونٹوں کا اِنعقاد جموںوکشمیر یوٹی کے تمام سکولوں میں کیا جائے گا جہاں نہ صرف طلباء بلکہ فیکلٹی بھی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے اَپنی پسند کے کھیل کھیلیں گے ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر کو ’ نشامُکت ‘ بنانے کے مشن پر بھی زور دیا تاکہ ہ رفرد صحت مند او رخوشحال زندگی گزار سکے۔ بعد ازاں، پروجیکٹ ڈائریکٹر، سماگرا شکشا، انجینئر دیپ راج کنیتھیا نے 92.7 بگ ایف ایم کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، ان کے تعاون اور اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے۔ انہوں نے مزید کہا، “یوگا نہ صرف جسم کی توانائی کو جوان کرتا ہے بلکہ جذبات اور سوچ کے عمل کو مثبت انداز میں منظم کرنے کے لیے دماغ کو بھی زندہ کرتا ہے۔”انہوں نے تقریب کے انعقاد کے لیے جگہ فراہم کرنے پر ویو مال کی انتظامیہ سمیت تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔










