کشتواڑ کے مضافاتی گائوں میں زمین تنازعے پر ہجوم کا نوجوان پر حملہ

نوجوان دریامیں ڈوب کر ہلاک،16میں سے،5ملزمان گرفتار،مقدمہ درج،خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل:پولیس

کشتواڑ// پولیس نے منگل کو کہا کہ تلخ کلامی کے بعد ایک نوجوان کے دریاء میں چھلانگ لگاکر ازجان ہونے کے معاملے میں5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار شدگان پر مہلوک نوجوان کوخودکشی کیلئے اُکسانے یامجبور کرنے کے الزامات کے تحت ارتکاب جرم کامقدمہ درج کیاگیا ہے۔جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں زمین کے ایک ٹکڑے پر جھگڑے کے بعد ایک شخص نے مبینہ طور پر ندی میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔پولیس نے کہاکہ اس معاملے میں کل16مطلوب افرادمیں سے5کوگرفتار کیاگیاہے ۔پولیس نے بتایا کہ مہلوک نوجوان کوخودکشی کے لئے اکسانے کے الزام میں5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ شبیر احمد چوپان ساکنہ لارنو اننت ناگ کا مبینہ طور پر مقامی لوگوں کے ساتھ وادی واراوان کے بسمینا گاؤں میں زمین کے ایک ٹکڑے کو لیکر جھگڑا ہوا اور اتوار کواُس نے مارگی کے قریب دریا میں چھلانگ لگا دی،اوروہ ازجان ہوگیا۔جہاں پولیس نے ملزمان کیخلاف نوجوان کوخودکشی کیلئے اُکسانے کے تحت جرم کا مقدمہ درج کیا ہے، وہیں مہلوک نوجوان کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اسے دریا میں پھینکا گیا جس کے نتیجے میں وہ ڈوب گیا۔ لواحقین نے دیگر رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ18 جون کو پولیس اسٹیشن واروان کو ایک اطلاع ملی کہ شبیر احمد چوپان ولد علی محمد چوپان ساکن لارنو، اننت ناگ’جس کابسمینا گائوں میں گائوں والوں کیساتھ ایک زمین تنازعہ تھا ،نے گاؤں والوں کے ساتھ گرما گرم بحث کے بعد مارگی وروان کے قریب دریا میں چھلانگ لگا دی۔ ترجمان نے کہا کہ تنازعہ سے متعلق معاملہ زیر سماعت ہے۔ابتدائی معلومات کی بنیاد پرپولیس نے کہاکہ آئی پی سی کی دفعہ306 (خودکشی کے لیے اکسانا) اور 34 (کئی افراد کی طرف سے مشترکہ ارادے کو آگے بڑھانے کیلئے کئے گئے اعمال) کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 02/2023 پولیس اسٹیشن وروان میں درج کیا گیا ہے۔ 16 افراد جن میں سے پولیس ٹیم 5کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔ اس کے ساتھ ہی ڈوبنے والے شخص کی لاش کا پتہ لگانے کے لئیریسکیو ٹیموں کو بھی شامل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ایس ایس پی کشتواڑ کی طرف سے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس ڈی پی ائو مڑوہ کریں گے۔اب تک گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت محمد یوسف وگے، طارق احمد وانی، محمد امین شان، غلام محمد کوکا اور ترجید احمد شان ساکنان بسمینا واروان کے طور پر ہوئی ہے،اوراس کیس میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔اس دوران مہلوک نوجوان کے لواحقین نے دیگر رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل مہلوک کے بھائی نے بتایاکہ ہجوم میں سے ایک شخص نے میرے بھائی شبیراحمد چوپان کو پکڑ کر دریا میں پھینک دیا، جس کے نتیجے میں اس کی ڈوبنے سے موت واقعہ ہو گئی۔انہوںنے کہاکہہم انصاف چاہتے ہیں اور قتل کے پیچھے والوں کو سزائے موت دی جائے۔