لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے شری رام کرشن مہاسمیلن آشرم اننت ناگ میں حاضری دی

مضبوط انسانی وسائل کی صحیح تربیت ورہنمائی ترقی کی ضمانت

اننت ناگ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج شری رام کرشنا مہا سمیلن آشرم ناگ دندی اچھہ بل اننت ناگ کے بانی سوامی اشوکا نند جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سوامی اشوکا نند جی کی زندگی اور تعلیمات ہمارے معاشرے کی رہنمائی کرتی ہیں اور ہمیں روحانی او ر سماجی ترقی کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔اُنہوں نے شری رام کرشنا مہاسمیلن آشرم میں یوگا شکھشا شیویر کے شرکأ سے خطاب کیا جو مختلف رِیاستوں اور یوٹیوں سے آشرم کا دورہ کر تے ہیں ۔اُنہوں نے لوگوں سے صحت مند زندگی کے لئے یوگا کو اَپنا نے کی اپیل کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ یوگا تنائو کی سطح کو کم کرتا ہے او رہمیںزندگی میں جینا سکھاتا ہے ، یہ ہمیں مقدس صحیفوں سے بیان کی گئی اقداار کو پروان چڑھانے ، صالح راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے اور یہ اَمن ، ذہن سازی ، جسمانی اور ذہنی طاقت کے دروازے کھولتا ہے ۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی وجہ سے یوگا صحت مند معاشرے کے لئے ایک عوامی تحریک بن گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ یوگا کا تعلق پوری دُنیا سے ہے اوردرحقیقت تمام بنی نوع اِنسان سے تعلق ہے ۔ سائنسی طور پر یوگا جسم اور دماغ کے درمیان ،لوگوں ، خطوں او رملکوں کے درمیان اِتحاد پیدا کرتا ہے تاکہ ہم صحت مند ، خوش رہیں اورپوری اِنسانیت کی ترقی اور بہبود میں اَپنا حصہ اَدا کرسکیں۔‘‘اُنہوں نے شری رام کرشنا مہا سمیلن آشرم سے وابستہ سبھی اَفراد کو مُبارک باد دی ۔اُنہوں نے سماج اور ہماری عظیم قوم کی خدمت میں ان کی کوششوں کی ستائش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ بے لوث خدمت کثرت میں وحدت کے جذبے کو تقویت دیتی ہے ۔ ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہم روحانی او رسماجی و اِقتصادی ترقی کے مقاصد کو پورا کریں۔ ہم ایک ایسے مستقبل کی دہلیز پر ہیں جس میں سیکھنے او رمیڈیٹیشن سینٹروں سے اتما نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے ہمارے مضبوط اِنسانی وسائل کی بنیاد کو تربیت ، رہنمائی اور فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔‘‘اِ س موقعہ پر صدر وویکا نند راک میموریل اور وویکا نند کیندر کنیاکماری شری اے بالا کرشنن، چیئرمین شری رام کرشن مہا سمیلن آشرم اننت ناگ شری بل ایل بھٹ ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سیّد فخر الدین حامد ، پولیس او رسول اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران او رزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجو دتھے۔