مارکیٹنگ چیکنگ تیز کرنے ، ضروری اشیاء اور قربانی کے جانوروں کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت
شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان فضل الحسیب نے آج آنے والی عید الاضحی کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ ضلعی اَفسران کی میٹنگ منعقد کی۔اِس موقعہ پر ضلع تریاتی کمشنر اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تحصیل وائز ٹیمیں بنا کر مارکیٹ چیکنگ کو تیز کریں اور ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے بچنے کے لئے تمام اشیائے ضروریہ کی پہلے سے مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ایم سی حکام کو ہدایت دی کہ وہ عید گاہوں ، مساجد اور ضلع بھر میں تمام مقامات پر مناسب صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے شوپیاں ، کیلر ، زینہ پورہ اور اِمام صاحب علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے منڈی قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔یہ بھی ہدایت دی گئی کہ اِن منڈیوں پر محکمہ ویٹرنری کی ٹیمیں رکھی جائیں ۔ محکمہ اینمل ہسبنڈری کو جانوروں کی سکریننگ کے لئے منڈیوں میں ہیلتھ کیمپ قائم کرنے کی ہدایت دی گئی۔محکمہ ماہی پروری کو عید کے موقعہ پر مچھلی کی فروخت کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے جل شکتی اور پی ڈی ڈی کے سیکٹورل اَفسران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں کٹوتی کے شیڈول کو چھوڑ کر پانی او ربجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیل داروں کو ہدایت دی کہ وہ بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء مثلاً بیکری ، کنفیکشنری ، دودھ ، گوشت ، چکن ، سبزیوں او ردیگر اشیائے ضروریہ کے معیار کو چیک کرنے کے لئے اَپنے مارکیٹ سرویلنس سکارڈز کو فعال کریں اور بالی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔اِس موقعہ پر ٹریفک پولیس حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ بالخصوص ٹائون میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔اِس موقعہ پر ایس ڈی ایم زینہ پورہ ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ، سی اے ایچ او ، ڈی آئی او، اے ڈی فشریز ، اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے ، سی اے ایچ او ، ڈی ایس ایچ او ، تحصیل دار اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔










