election

BJPجموں وکشمیرمیں ہر طرح کے انتخابات کیلئے تیار،الیکشن کمیشن اسمبلی انتخابات کا اعلان کرے

کشمیری بھاجپا کوووٹ دیں گے ،کشمیرمیں امن ،ترقی اورخوشحالی بھاجپاکی دین:رینا،اندرابی ،ٹھاکر

سری نگر//بی جے پی نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے تیار ہے اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ یونین ٹیریٹری میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے یہاں پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چند دن پہلے ہم پر انتخابات سے بھاگنے کا الزام لگایا تھا۔ رویندر رینا نے کہاکہ میں ہاتھ جوڑ کر الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کشمیر کے لوگ اس بار پورے دل سے بی جے پی کو ووٹ دیں گے۔ رویندر رینا نے کہاکہ بی جے پی تمام انتخابات کے لئے تیار ہے، چاہے وہ لوک سبھا ہوں، اسمبلی ہوں یا بلدیاتی ادارے کے الیکشن، کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور فیصلہ سیاسی میدان میں آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی جے کے میں اگلی حکومت بنائے گی۔بھاجپاکی سینئرلیڈراورجموں وکشمیر وقف بورڈکی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کشمیرمیں امن ،ترقی اورخوشحالی کو بھاجپاکی دین قرار دیتے ہوئے کہاکہ اُن کی پارٹی کسی بھی طرز کے انتخابات کیلئے تیار ہے ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمانی انتخابات آنے والے ہیں ،جموںوکشمیر میں بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں ،اوراسمبلی انتخابات بھی ہونگے ،جب الیکشن کمیشن آف انڈیا فیصلہ لے گا۔ مرکزی میں مودی سرکار کے 9سال مکمل ہونے کی مناسبت سے جواہر نگر سری نگرمیں خصوصی عوامی رابطہ مہم کے تحت منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے درخشاں اندرابی نے کہاکہ کشمیراور کشمیریوںنے مسلسل30سال صرف مصیبتیں دیکھی ہیں لیکن اب کشمیرمیں امن ،ترقی اورخوشحالی کادور چل رہاہے ،جوبھاجپاکی دین ہے ۔انہوںنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں اگلے سال کے اوائل میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہونگے ،اور جموں وکشمیرمیں جلدی ہی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں ۔درخشاں اندرابی نے کہاکہ بھاجپا کے کارکن کسی بھی اورکسی بھی طرز کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں اور جب الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کرانے کافیصلہ لے گا،تو ہماری پارٹی ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی ۔اس دوران تقریب میں شامل بھاجپاکی جموں وکشمیر شاخ کے صدر رویندررینانے کہاکہ اُمید ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا ،جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے جلدی ہی کوئی فیصلہ لے گا۔انہوںنے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن کا استحقا ق ہے کہ وہ کب فیصلہ لیتاہے لیکن جہاں تک ہماری پارٹی کاتعلق ہے تو پارٹی کے لیڈر اورکارکن کسی بھی وقت انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں ۔اس دوران پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکرنے دعویٰ کیاکہ بھاجپا اگلے اسمبلی انتخابات میں50سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی ۔انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیںکہ اسمبلی الیکشن جلد ہوں تاکہ بھاجپا کامیابی حاصل کرکے یہاں ایک عوام دوست حکومت بناکر جموں وکشمیر کو امن ،ترقی اورخوشحالی کی راہ پر آگے بڑھائے ۔الطاف ٹھاکر نے جلسے میں شامل ہونے والے لوگوںکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اتنی زیادہ تعدادمیں کارکن اورعام لوگ یہاں آئے ہیں کہ جگہ کم پڑ گئی ،جو اسبات کابین ثبوت ہے کہ بھاجپا اب کشمیرمیں بھی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔