سری نگر//جمعہ کورات دیر گئے سری نگر کے قمر واری علاقے میں پی سی ڈپو کے قریب ایک سڑک حادثے میں ایک سائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔ جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ایک سائیکل سوارجس کی شناخت فاروق احمد تیلی ساکن نوہٹہ حال پی سی ڈیپو قمرواری کے موٹرسائیکل کو ،جمعہ کی شام پی سی ڈپو کے قریب نامعلوم ٹرک نے ٹکرماردی ،جسکے نتیجے میںموٹرسائیکل سوارفاروق احمدتیلی شدید زخمی ہو گیا۔ذرائع نے بتایاکہ خون میں لت پت فاروق احمدکو علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔اس دوران جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کاکا پورہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں2 افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ کاک پورہ کے بیگم باغ علاقے میں ایک ٹپرزیر رجسٹریشن نمبرJK03C-6661اورایک آلٹوکارزیر نمبرJK13G-0844میں ٹکرہوگئی ،جسکے نتیجے میں2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ دونوں زخمیوں کو پی ایچ سی کاکاپورہ لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے دونوں کو بون اور جوائنٹ ہسپتال بارزلہ سرینگر میں جدید علاج کے لئے منتقل کیا۔ پولیس زخمیوں کی شناخت34سالہ یونس احمد بٹ ولد عبدالسلام بٹ ساکنہ تریچل پلوامہ اور 45سالہ مشتاق احمد ہرہ ولد اسد اللہ ساکنہ لاجورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سڑک حادثہ کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے//وزیر اعظم مودی
آپریشن سندور بھارت کے قومی عزم کی واضح علامت
آپریشن سندور بھارت کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن مشن// وزیر داخلہ امت شاہ
آپریشن سندور جدید جنگی حکمتِ عملی کے لیے ایک معیار:
آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کی علامت
پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں
آپریشن سندور کے ایک سال بعد،سرحدی دیہات بانڈی اور سیماری میں زندگی معمول پر لوٹنے لگی
بچوں میںہاتھ،پائوں اور منہ بیماری کے کیسوں میں اضافہ
سری نگر میں منشیات فروشوں کی2 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط
کشمیری پنڈت لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش










