جموں ضلع ڈسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس 3.0 میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ضلع کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے

سری نگر// چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے 22-23 کے دوران اُنہیں دئیے گئے 385 ڈیلیور ایبلز کے سیٹ کو حاصل کرنے میں اضلاع کی کارکردگی سے ڈسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس ( ڈی جی جی آئی 3.0) کا تیسرا ایڈیشن جاری کیا۔ابتداً ، چیف سیکرٹری نے اِنتظامی سیکرٹری راگھو لنگر کی سربراہی میں منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمے کی پوری ٹیم کی اس بڑے پیمانے پر مشن کو اَنجام دینے اور پنچایتوں سے لے کر ضلع سطح تک درجہ بندی مرتب کرنے کے لئے تعریف کی۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کے آلے کو اَپنا نے کے لئے اِس مشق کو ٹارگٹ اِنٹرونشنوں کو قابل عمل قرار دیا جس سے ہدفی اقدامات کو ممکن بنایا جاسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے اِنتظامیہ کو ہر شعبے کے لئے زیادہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے کہا کہ اِن درجہ بندیوں نے ترقی کے ہرشعبے میں خامیوں کی نشاندہی کرنے میں مددکی ہے اور اِس طرح اقدامات کے اَثرات کو قابل پیمائش بنایا ہے جس سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے ۔چیف سیکرٹری نے اسے جموںوکشمیر یوٹی میں اَچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کا ایک ذریعہ قرار دیا۔ اُنہوں نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ ان رینکنگ کا بغور جائزہ لیں اور اِس رینکنگ سسٹم میں بتائی گئی ترقیاتی خلاکو پُر کرنے کے لئے اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔اَضلاع کی کارکردگی کی پیمائش کے لئے ڈی جی جی آئی پیرامیٹرز 10شعبوں کے تحت 58 اِشارے پر مشتمل ہیں ۔ اِن میں زراعت اور متعلقہ شعبے جن میں 11 اِشارے ہیں،کامرس اینڈ اِنڈسٹری(5) ،اِنسانی وسائل کی ترقی (9)،صحت عامہ کے شعبے (9) ، عوامی اِنفراسٹرکچر اور یوٹیلٹیز (6) ، سماجی بہبود او رترقی (6) ، مالیاتی شمولیت (3)، قانونی اور عوامی تحفظ (4) ، ماحولیات (2) ، سٹیزن۔سنٹرک گورننس (3)شامل ہیں۔اِس برس ٹیبل میں جموں ضلع 10 میں سے 6.3771کے مجموعی سکور سے سر فہرست ہے ۔ اِس کے بعد سانبہ 6.1799 کے سکور سے دوسرے نمبر پر ،سری نگر 6.0045 تیسرے نمبر پر ، راجوری 5.8696چوتھے پر ، بانڈی پورہ 5.7651 پانچویں نمبر پر ، اننت ناگ 5.7110 چھٹے نمبر پر ، بڈگام 5.4924 ساتویں ، پلوامہ 5.2814 آٹھویں، ڈوڈہ 5.2622 نویں ، گاندربل 5.2588 دسویں ،بارہمولہ 5.0285 گیارہویں نمبر ، شوپیان 5.0285 گیارہویں نمبر پر ہے ۔ اودھمپور4.9332، کپواڑہ 4.8881، کٹھوعہ 4.8179 ، کشتواڑ 4.7800 ، کولگام 4.6391، رام بن 4.6354 ، پونچھ 4.4623 اور ریاسی 4.4608 جموںوکشمیر کے 20 اَضلاع میں سب سے نیچے ہیں۔اِسی طرح یہ ڈی جی جی آئی 2.0 کے دوران ہر ضلع کی طرف سے حاصل کردہ پچھلی درجہ بندی اور سکور کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتا ہے۔اننت ناگ ضلع نے اِس برس گذشتہ 17 ویں سے 6ویں نمبر پہنچ گیا ہے جب کہ کولگام اس برس 11 درجے سے کر 17 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ، شوپیان نے پچھلی بار چوتھے سے اس برس 12ویں رینک کو سنبھالنے کے لئے 8مقامات کو کھو دیا ہے ۔پلوامہ جو پہلے پہلے رینک پر تھا اس بار آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔راجوری اور بانڈی پورہ دوسرے اَضلاع ہیں جنہوں نے اِس برس بالترتیب 10 ویں سے 4ویں اور 13 ویں سے 5ویں نمبر پر اَپنی رینک بڑھا کر بہتر کار کردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔اعداد و شمار ہر ضلع کی سیکٹر وار کار کردگی کو بھی ظاہر کرتا ہے جو اُنہیں مخصوص شعبے سے تعلق رکھنے والے ہر پیرا میٹرپر درجہ بندی کرتا ہے ۔ مختلف شعبوں میں پلوامہ نے زراعت اور مالیاتی شمولیت کے شعبوں میں سر فہرست مقام حاصل کیا ہے ، صنعتوں اور اس سے منسلک شعبے میں سری نگر ، اِنسانی وسائل کی ترقی اور سماجی بہبود کے شعبوں میں سانبہ ، صحت عامہ اور شہری مرکز ی حکومت کے شعبوں میں راجوری ، پبلک اِنفراسٹرکچر اور یوٹیلٹیز میں جموں عدلیہ اور پبلک سیفٹی میں اننت ناگ اور بانڈی پورہ ماحولیات کے تحفظ میں پہلے نمبر پر رکھا تھا۔یہ رینکنگ چیف سیکرٹری نے تمام اِنتظامی سیکرٹریوں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، منصوبہ بندی ، مالیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کی موجودگی میں جاری کی ہے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموں وکشمیر نے دو برس پہلے یہاں اِس گورننس ماڈل کو کامیابی سے ترتیب دیا تھا اور اَب اسے ملک میں دیگر ریاستوں اور یوٹیز میں نقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔