گاندربل( بال تل)//چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری اَمرناتھ شرائین بورد ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اور بارڈر روڈ ز آرگنائزیشن کے سینئر اَفسران کے ساتھ بال تل بیس کیمپ سے پوتر گپھا تک بال تل محور کا ایک تفصیلی دورہ کیا۔ اِس دورے کا مقصد آنے والی شری امرناتھ جی یاترا۔2023 ء کے لئے زمینی اِنتظامات کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران سی اِی او نے بذات خود معائینہ کیا او رمتعلقہ محکموں کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا تاکہ شردھالوئوں کے لئے احسن اور کامیاب یاترا کو یقینی بنایا جاسکے۔سی اِی او نے یاتریوں کے لئے محفوظ اور آرام دہ یاترا کے تجربے کو آسان بنانے کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری اَمرناتھ شرائین بورد ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری نے ایڈیشنل سی اِی او ایس اے ایس بی ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ، ای سایس پی اننت ناگ ، ڈائریکٹر اِنفارمیشن جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر ٹوراِزم کشمیر ، ایس پی ہیڈ کوارٹر اننت ناگ ، ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر ، بی آر او کے نمائندوں اور جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے کئی سینئر اَفسران کے ہمراہ بنیادی ڈھانچے، ٹریک کی حالت ، خیمے کی سہولیات کا قیام ،بیت الخلاء کمپلیکس ، صفائی کی سرگرمیاں ، پانی او ربجی کے کنکشن کی بحالی ، ٹیلی کام سہولیات ،بال تل کے محور سے دیگر لاجسٹ سہولیات کا قریب سے جائزہ لیا۔ سی اِی او نے تمام متعلقہ محکموں او رشراکت داروں کو مقررہ وقت کے اَندر تمام ضروری اِنتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کی۔ اُنہوں نے مؤثر تال میل او ربہتر تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ شری اَمرناتھ جی یاترا کے لئے جانے والے یاتریوں کے لئے حفاظت ، سہویت اور روحانی تجربے کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانے کے لئے تن دہی سے کام کریں۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ شری اَمرناتھ جی کے تمام عقیدت مندوں کے لئے یاترا کے آسان تجربے کے لئے تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے پوری طرح پُر عزم ہے۔










