امتحانی نتائج کا اعلان آئندہ 72گھنٹوں کے دوران کسی بھی متوقع / بورڈ ذرائع
سرینگر //جموں کشمیر میں یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحان کے انعقاد کے بعد جہاں بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا وہیں اب دسویں جماعت کے طلبہ میں امتحانی نتائج کا لیکر کافی تذزب پایا جا رہا ہے وہیں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے امتحانی نتائج کے اعلان کیلئے تیاریاں جاری ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ 72گھنٹوں میں کسی بھی وقت امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق بارہویں جماعت کے بعد اب دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کے اعلان کیلئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام تر اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں اور امتحانی نتائج تیا ر ہے ۔ جہاں آئے دنوں امتحانی نتائج کے اعلان کو لیکر خبریں گشت کر رہی ہے وہیں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان آئندہ 72گھنٹوں کے دوران کیا جائے گا ۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ نتائج کا اعلان ترمیم شدہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بارہویں جماعت کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے اور اب دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان ہو گا اور ممکنہ طو رپر امتحانی نتائج کا اعلان آئندہ 72گھنٹوں میں کسی بھی وقت کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ طلبہ کو پڑھائی پر دھیان دیں ۔ انہوں نے کہا کہ دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد ہی گیارہویں جماعت کے امتحانی نتائج ظاہر ہونگے ۔










