محکمہ اطلاعات اور آر ٹ آف لیونگ کی جانب سے ’’ اِنڈیا میڈیٹیٹس‘‘ ذہنی تندرستی کے سیشن کا اِنعقاد

محکمہ اطلاعات اور آر ٹ آف لیونگ کی جانب سے ’’ اِنڈیا میڈیٹیٹس‘‘ ذہنی تندرستی کے سیشن کا اِنعقاد

سری نگر//محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموںوکشمیر نے آرٹ آف لیونگ کے اِشتراک سے آج پنڈت بھجن سوپوری آڈیٹوریم ڈی آئی پی آر سری نگر میں ’’ اِنڈیا میڈیٹیٹس ‘‘ ایک ذہنی تندرستی سیشن کا اِنعقاد کیا۔ڈی آئی پی آر نے ’آزادی کا امرت مہااُتسو‘ کے تحت دی آرٹ آف لیونگ کے ساتھ مل کر اِس سیشن کا اِنعقاد کیا جس کا مقصد جموںوکشمیر کے ملازمین ، فن کاروں اور طلباء کو زندگی کے مختلف مراحل پر دبائو اور چیلنجنگ حالات سے نمٹنے کے لئے تربیت دینا اور اَپنے طرزِ زندگی میں مراقبہ کو اَپنا نا ہے۔تقریب میں محکمہ اطلاعات کے اَفسران و ملازمین ، تھیٹر فن کاروں ، موسیقاروں اور مختلف سکولوں کے طلباء سمیت زائد اَز 100 شرکأ نے شرکت کی۔کلچرل آفیسر کشمیر برہان حسین نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں کہا کہ عالمی سطح پر ڈپریشن اور ذہنی تنائو کے معاملات کا گراف کافی بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں دیگر صحت بیماریاں بھی پیدا ہوجاتی ہیں۔ اِس لئے ذہنی تندرستی اور ذہنی صحت سے متعلق بیداری پیداکرنا اوّلین ترجیح بن جاتی ہے۔اے اِی اینڈ سی او سیّد شکیل شان نے سیشن کی میزبانی کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ ایک کامیاب اور پُر اَمن زندگی گزارنے کے لئے ذہنی تندرستی سب سے ضروری جزو ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کے پروگرام وقت کی ضرورت ہیں او رجموںوکشمیر یوٹی بھر میں منعقد ہونے چاہئیں۔ریجنل ڈائریکٹر آر ٹ آف لیونگ محترمہ وندنا دفتری نے سیشن کا اِنعقاد کیا جسے تمام حاضری نے تالیا ںبجا کر سراہا۔محکمہ اطلاعات کے اَفسران نے آرٹ آف لیونگ کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدام کی سراہنا کی اور اَپنے ملازمین اور عملے کے لئے یوٹی بھر میں اس طرح کے پروگراموں کی میزبانی کرنے کی خواہش ظاہر کی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ ’’ اِنڈیا میڈٹیٹس ‘‘ دی آرٹ آف لیونگ اورمرکزی حکومت وزارتِ ثقافت کی ایک مشترکہ پہل ہے جو ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے زیر اہتمام شہریوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے خصوصی پیشکش کے طور پر اَنجام دیا جارہا ہے ۔ریجنل ڈائریکٹر آرٹ آف لیونگ وندنا دفتری نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او) کے مطابق آج دُنیا بھر میں ذہنی بیماری کا مسئلہ 350 ملین اَفراد کو متاثر کرتا ہے ۔ اِس صورتحال میں ذہنی صحت پر سرمایہ کاری سب سے اہم ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اندرونی اَمن اور اِنفرادی فلاح و بہبود بیرونی اَمن اور سماجی خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ۔آرٹ آف لیونگ نے چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ بیداری پھیلانے اور تنائو سے نجات کے لئے عملی تکنیک فراہم کرنے کے لئے وقف ہے جس نے دُنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے ۔ تقریب میں ڈی آئی پی آر کے اَفسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل سبھاش ڈوگرا، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر مختار ڈار، فیلڈ پبلسٹی آفیسر ایم اسلم خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈیو ویژول دیپک دوبے نے شرکت کی۔تقریب کے اِختتام پر شرکأ کو مومنٹوز او رشرکت کے اسناد پیش کئے گئے۔