ڈاکٹر راگھو لنگر نے امپارڈ میں جے کے اے ایس ٹرینی اَفسران کو اَپنے لیکچر سے روشناس کیا

سری نگر//سیکرٹری منصوبی بندی ،ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج جے اینڈ کے امپارڈ میں جے کے اے ایس آفیسر ٹریننگ کے تربیتی کورس کے دوران ایک فِکر انگیز لیکچر دیا۔سیکرٹری نے لیکچر کے دوران حکومت میں منصوبہ بندی کے پیچیدہ عمل پر توجہ مرکوز کی جس سے جموںوکشمیر کے مجموعی ترقیاتی منظر نامے اور اس کی اِقتصادی صورتحال کے بارے میںمعلومات فراہم کیں۔اُنہوں نے جی ایس ڈی پی کے تصورات ، فی کس آمدنی ، شعبہ جاتی شراکت ، بجٹ کی تیاری ، محصولات ار سرمایہ کی وصولیاں و اَخراجات ، مالیاتی خسارہ ، ٹیکس۔ جی ڈی پی تناسب ، قرض ۔ جی ڈی پی کا تناسب اور متعلقہ مسائل کو پروبیشنروں کو آسان او رواضح اَنداز میں بیان کیا۔ڈاکٹر راگھو لنگر کی مہارت اور گہرے علم نے اَفسرتربیت یافتہ اَفراد کو روشناس کیا جس سے اُنہیں ترقی کے اقدامات میں چیلنجوں اور مواقع کی جامع تفہیم کے بارے میں مدلل جانکاری اور معلومات حاصل ہوئیں۔اُنہوں نے لیکچر کے بعد افسر تربیت یافتہ اَفراد سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور مختلف اَمور پر، تجربات اور خیالات کا تبادلہ خیال ہوا۔کورس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر جہاں آرا جبین اور ڈاکٹر ایس خورشید الاسلام نے لیکچر کی بہتر تنظیم اور عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ اُنہوں نے افسر تربیت یافتہ اَفراد کو سیکھنے کے ساز گار ماحول کے ساتھ سہولیت فراہم کی جس سے وہ حکمرانی اور منصوبہ بندی میں ڈاکٹر راگھو لنگر کے وسیع تجربے سے معلومات حاصل کرسکیں۔