رام بن//ڈائریکٹر ( لأ اینڈ آڈر) ،اِنٹرنل سیکورٹی ۔Iڈویژن ،مرکزی وزارتِ داخلہ اَمور اور مرکزی نوڈل آفیسر جے ایس اے ۔ سی ٹی آر محترمہ نشتہ تیواری نے سائنسدان سینٹر ل گرائونڈ واٹر چندری ڈی کے ساتھ آج بانہال علاقہ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں اَمرت سرووروں کا معائینہ اور پی آر آئی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔سینٹرل نوڈل آفیسر جے ایس اے ۔ سی ٹی آر ، سائنسدان سی جی ڈبلیو اور ممبران جل شکتی ابھیان نے ضلع کے اَپنے چار روزہ دورے کے دوسرے دِن پی آر آئی ممبران کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور ان کے مسائل اور خدشات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے محکمہ دیہی ترقی کے ذریعے تعمیر کردہ سب ڈویژن بانہال میں مختلف اَمر ت سرووروں کا معائینہ کیا۔جل شکتی ابھیان مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جو ملک میں پانی کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ اِس پروگرام کا مقصد پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ، پانی کو ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔سی این او نے اِجتماع سے خطاب کرنے کے دوران پی آر آئیز سے کہا کہ وہ جی پی ڈی پی ، منریگا اور دیگر ترقیاتی سکیموں کی منصوبہ بندی کریں تاکہ ضلع میں پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے درکار بنیادی ڈھانچے کی تشکیل دی جائے۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ پانی کے تحفظ اور اس کے منصفانہ اِستعمال ، پانی کے ذرائع کے تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی ضرورت اور اہمیت کو سمجھیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ اور وافر پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔اُن کے ہمراہ ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس ، جلد شکتی ابھیان کے ممبران ، ڈی ایف او ، اے سی ڈی ، سی ایچ او ، ایگزیکٹیو اِنجینئر ، جے ایس ڈی اور دیگر متعلقہ اِنجینئروں اور ملازمین موجود تھے۔اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی رابعہ حامد ، چیئر مین بی ڈی سی ، ڈی ڈی سی ممبر ، محکمہ جل شکتی کے اَفسران اور دیگر متعلقین و ملازمین اور پی آر آئی ممبران موجود تھے۔










