صدر شری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

صدر شری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر//صدر شری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔روہت شاستری نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر یوٹی میں سنسکرت زبان کے فروغ اور تحفظ سے متعلق مختلف اہم اَمور سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر مظفر ایم وانی کی سربراہی میں فیکلٹی ویلفیئر فورم سکمز نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کو یقین دِلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کو جلد اَز جلد حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور وخوض کیا جائے گا۔