Will the imperialist bureaucratic law 124-A end or not?

سامراجی دورکاغداری قانون124-A ختم ہوگا یا نہیں؟

لا کمیشن نے مرکزی حکومت کورپورٹ سونپ دی،قانون کومنسوخ نہ کرنے کی صلاح،کچھ ترامیم کی سفارش

سری نگر//ہندوستان کے لاء کمیشن نے سامراجی دورکے غداری قانون پر اپنی رپورٹ مرکزی حکومت کو سونپ دی ہے۔جے کے این ایس مانٹرینٖگ ڈیسک کے مطابق لاء کمیشن کی مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی پی سی کی دفعہ124A، جو غداری سے متعلق ہے، اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے کچھ حفاظتی اقدامات کیساتھ برقرار رکھا جانا چاہیے۔ رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ اس پروویزن کے استعمال کے حوالے سے مزید وضاحت لانے کیلئے کچھ ترامیم کی ضرورت ہے اور سیکشن 124 اے کے غلط استعمال پر غور کرتے ہوئے رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ غلط استعمال کی جانچ کے دوران مرکز کو ماڈل گائیڈ لائنز جاری کرنے کی ضرورت ہے۔مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال کو اپنے کورنگ لیٹر میں 22 ویں لاء کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریتو راج اوستھی (ریٹائرڈ) نے بھی کچھ تجاویز دی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ آئی پی سی کی دفعہ124 اے جیسی شق کی عدم موجودگی میں، حکومت کیخلاف تشدد کو بھڑکانے والے کسی بھی اظہار کے خلاف خصوصی قوانین اور انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت ضرور کارروائی کی جائے گی۔ جس میں ملزمین سے نمٹنے کیلئے مزید سخت دفعات ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہآئی پی سی کی دفعہ 124 اے کو صرف اس بنیاد پر منسوخ کرنا کہ کچھ ممالک نے ایسا کیا ہے دُرست نہیں کیونکہ ایسا کرنا ہندوستان میں زمینی حقیقت سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہوگا۔’نوآبادیاتی میراث‘ہونے کی بنیاد پر بغاوت کو منسوخ کرنا۔ اس کی منسوخی سے ملک کی سا لمیت اور سلامتی پر اثر پڑ سکتا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ مرکزی حکومت غداری قانون میں ترمیم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسے لیکر پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں بھی تجویز پیش کی جا سکتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال مئی کے مہینے میں غداری کے قانون کو معطل کر دیا تھا۔ تب عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومتوں سے کہا تھا کہ وہ اس دفعہ کے تحت تمام زیر التواء کارروائیوں میں اس وقت تک تحقیقات جاری نہ رکھیں جب تک کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اس قانون سے متعلق جانچ پوری نہیں ہو جاتی۔ اس کے علاوہ سیکشن 124 اے کے سلسلے میں کوئی ایف آئی آر درج کرنے یا کوئی سخت قدم اٹھانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی۔