موسم کا حال: شمالی ہندوستان میں شدید بارشوں کا الرٹ، دہلی میں پھر لوٹے گی گرمی کی لہر

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں موسم نے کروٹ لی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں 4 جون تک موسم خوشگوار رہے گا جب کہ بہار، جھارکھنڈ، پنجاب، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔بدھ (31 مئی) کی صبح دہلی کے کچھ حصوں میں بارش ہوئی۔ آئی ایم ڈی نے پوری دہلی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا، اتر پردیش اور راجستھان کے کچھ حصوں میں اگلے چند گھنٹوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ’’آئندہ چند گھنٹوں میں بڑوت، باغپت (یوپی)، پیلانی، بھیواڑی، تجارا اور کھیرتھل (راجستھان) میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔‘‘آئی ایم ڈی نے کہا کہ جون کے مہینے میں ہندوستان بھر میں بارش ‘معمول سے کم‘ سطح پر ہوگی۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات، اڈیشہ جیسی ریاستوں کے ساتھ ساتھ شمالی ہندوستان کے بڑے حصوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت گر جائے گا۔ ادھر، اتراکھنڈ کے بیشتر حصوں میں منگل کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ آج کے موسم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آئی ایم ڈی کے مطابق، آج ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری تک اور کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ آج کئی علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ گے۔ اس کے علاوہ ہماچل میں بھی موسم ایسا ہی ہے۔ ریاست میں 5 جون تک موسم خوشگوار رہے گا۔ بیشتر علاقوں میں بارش کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری تک جائے گا۔