ملک نے گزشتہ 9سالوں میں ہر شعبے میں قابل قدر ترقی کا مشاہدہ کیا
سرینگر//جیسا کہ نریندرمودی حکومت اس ماہ اپنے اقتدار کے نوسال مکمل کررہی ہے۔ اس دوران سرکار نے کہا ہے کہ ملک نے گزشتہ نو برسوں میں ترقی کی راہ میں نمایاں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ کئی شعبوں میں قابل قدر ترقی کا مشاہدہ کیا جارہا ہے جبکہ بے روزگاری پر کافی حد تک قابو پانے کے ساتھ ساتھ بھارتی روپے کی عالمی بازار میں بہتری ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی سرکارجو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں چل رہی ہے اس سال اپنے نو سال مکمل کررہی ہے ۔ سرکار نے کہا ہے کہ ان نو برسوں میں کئی شعبوں میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی ہے خاص کر ملک میں کوئلے کی سب سے بڑی پیداوار کیلئے کئے گئے اقدامات‘‘۔ کوئلہ ملک میں توانائی اور ایک بڑا ذریعہ کے طور پر برقرار ہے۔حکومت نے تمام شعبوں کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے کوئلے کی گھریلو پیداوار کو فروغ دیاہے اور تھرمل پاور پلانٹس پر کوئلے کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایاہے۔ مالی سال 2022-23 میں بھارت میں کوئلے کی مجموعی پیداوار میں 893 اعشاریہ صفر آٹھ ملین ٹن(ایم ٹی) کی زبردست بڑھت ہوئی، جس سے گزشتہ 9 سالوں میں تقریباً 47 فیصد کی ترقی حاصل ہوئی ہے۔ مالی سال 2023-24 میں کوئلے کی پیداوار کا سالانہ ہدف ایک ہزار 12 ملین ٹن مقرر کیاگیاہے۔پچھلے نوسالوں میں حکومت نے کوئلے کی گھریلو پیداوار میں فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور کوئلے کی برآمد کے متبادل پر انحصار کو کم کیا ہے۔ حکومت نے فروری 2018میں کوئلے کی کانوں کو قومیانے سے متعلق قانون کو منسوخ کردیاتھا اور پرائیویٹ فرموں کو بھارت میں کوئلے کی کانوں کی صنعت میں تجارت کرنے کی اجازت دے دی تھی۔اسی کے تناظر میں حکومت نے کوئلے کی کانوں کی نیلامی اور انہیں پرائیویٹ کمپنیوں کو مختص کیاتھا۔ پی ایم گتی شکتی نیشنل پلان کے تحت Coal Gasification پروجیکٹ کے ذریعہ کوئلے کا استعمال کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور کوئلے کے انخلا کے ریل پروجیکٹوں کو فروغ دیاگیا اور مقامیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے اور اس سمت میں چند اہم اقدامات کیاجانا ابھی باقی ہے۔










