وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر نے کے وِی کے کولگام کی 17ویں سائنسی مشاورتی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر//وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے ایم آر سی ایف سی کھڈوانی میں کرشی وگیان کیندر کولگام کی 17ویں سائنسی مشاورتی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پرایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ کشمیر پروفیسر دِل محمد مخدومی نے میٹنگ کی شریک صدارت کی جبکہ ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ کشمیر پروفیسر طارق ایچ مسعودی ، ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر وڈورا پروفیسر ریحانہ ایچ کنٹ ،ڈین فیکلٹی آف ہارٹی کلچر سکاسٹ کشمیر پروفیسرشبیر احمد وانی،ایسو ایٹ ڈائریکٹر ریسرچ ایم آر سی ایف سی کھڈوانی پروفیسر نجیب الرحمان صوفی ، ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ناصر اے ڈار ، سینئر سائنسدان اور سربراہ کے وِی کے کولگام ڈاکٹر منظور احمد گنائی ، کے وِی کے کولگام اور ایم آر سی ایف سی کھڈوانی کے سائنسدانوں کے علاوہ تمام شعبہ جات کے سربراہان او ردیگر اَفسران موجود تھے۔ اِس میٹنگ میں ترقی پسند کسان اورتاجرموجود تھے۔وائس چانسلر سکاسٹ۔ کے نے ’ جامع زرعی ترقیاتی پلان( ایچ اے ڈی پی )‘ کے تمام اجزأ کے ساتھ مرکز کے لازمی کام کے اِنضمام پر زور دیا تاکہ منصوبہ کے تحت درج سرگرمیوں کو مربوط اور مؤثر طریقے سے مقررہ وقت پر لائن ڈیپارٹمنٹوں کے ساتھ مل کر اَنجام دیا جائے۔اُنہوں نے زرعی پیداوار کی منافع بخش مارکیٹنگ کے لئے ویلیو ایدیشن اور برانڈنگ کی ضرورت پر زور دیا۔اَتل ڈولو نے اَپنے خطاب میں زراعت میں کم ہوتی ہوئی پیداواری صلاحیت پر روشنی ڈالی اور اِس بات پر زور دیا کہ زراعت کی پیداوار ی صلاحیت اور منافع کو بڑھانے کے لئے اس میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے زراعت کی ترقی کے لئے ویلیو چین ڈیولپمنٹ اور ایڈوائزری کو پھیلانے کے لئے آئی ٹی کے اِستعمال اور کاشت کاری کمیونٹی کے اِنسانی وسائل کی ترقی پر زور دیا۔ڈاکٹر ایکسٹینشن نے سکاسٹ کشمیر کے نام روشن کرنے میں وائس چانسلر کی پُر عزم کوششوں پر روشنی دالی۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے ترتیب دئیے گئے اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مذہبی طور پر اَپنی لازمی سرگرمیوں کو اَنجام دینے میں کے وِی کے کی کوششوں کی سراہنا کی۔ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ کشمیر نے یونیورسٹی کے تحقیقی کارناموں کے بارے میں بتایا او رجموںوکشمیر یوٹی میں نئے شروع کئے گئے ایچ اے ڈی پی پہل کا سنگ بنیاد بننے پر اَتل ڈولو کا شکریہ اَدا کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوکت احمد نے زراعت میں مختلف نئے پروگراموں اور سکیموں جیسے فارم آئی ٹی آئی اور اسپریشنل بلاکوں پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا۔پروفیسر نجیب الرحمان نے سٹیشن میں بہت زیادہ پیداوار دینے والے تین کے بیج ، کم مدت میں گندم اور چاول کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام پر کئے گئے کام کو پیش کیا۔سینئر سائنسدان اور کے وِی کے کولگام کے سربراہ ڈاکٹر منظور احمد گنائی نے سال 2022-23ء کی سالانہ پیش رفت رِپورٹ اور سال 2023-24ء کے ایکشن پلان پر تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔اِس سے قبل معززین نے ایم آر سی ایف سی کھدوانی کی اعلیٰ پیداوار دینے والی بھون سرسن اور قلیل مدت کے گندم کی مختلف اقسام کے جائزے کے ٹرائلز کا فیلڈ وِزٹ کیا۔