سرینگر //جموں و کشمیر میں رابطہ گہرا ہو رہا ہے جو ایک اچھی خبر ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سرکار کشمیر سے کینار کماری تک رابطوں کو بڑھائوا دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیکنالوجی یہ نہیں سکھا سکتی کہ کس طرح کسی بھی موضوع کی گہری سمجھ حاصل کی جائے اور جب معلومات کی بھرمار ہو تو مرکزی موضوع پر توجہ مرکوز کرنا طلبہ کیلئے ایک چیلنج بن جاتا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ ریلوئے کی جانب سے بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس میں پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں ’’ہالٹ اسٹیشن ‘‘کو عوام کے نام کرنے کے بعد وزرات ریلوئے کی جانب سے کئی گئی ایک ٹویٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’جموں اور کشمیر میں رابطے کو گہرا کرنے کے لئے اچھی خبر‘‘ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اونتی پورہ اور کاکا پورہ کے درمیان رتنی پورہ ہولٹ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ ریلوے کی وزارت کی طرف سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رکنے سے قابل رسائی نقل و حمل کے ساتھ خطے میں نقل و حرکت آسان ہو جائے گی۔اس نے مزید کہا کہ یہ اقدام ثقافتی لحاظ سے امیر کشمیری قصبوں کو ریلوے نیٹ ورک پر لائے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ سرکار کشمیر سے کینار کماری تک رابطوں کو بڑھائوا دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ ادھیوشن میں کرنے کے بعد کہا جب ہندوستان امرت کال میں ترقی یافتہ بھارت کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم نے اساتذہ کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کئے۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کے بدلتے وقت میں ہندوستان کا تعلیمی نظام، اساتذہ اور طلباء بدل رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیکنالوجی یہ نہیں سکھا سکتی کہ کس طرح کسی بھی موضوع کی گہری سمجھ حاصل کی جائے اور جب معلومات کی بھرمار ہو تو مرکزی موضوع پر توجہ مرکوز کرنا طلبہ کے لیے ایک چیلنج بن جاتا ہے۔ مودی نے معاملے کی گہرائی سے سیکھنے کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔










