A world-renowned craniomaxillofacial surgeon will visit Skimms Medical College in May

سکمز میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد

نرسنگ سٹاف نے ہمیشہ انسانیت کے تئیں اپنے جذبے کی مثال قائم کی ۔ مقررین

سرینگر///سکمز صورہ میں آج عالمی نرسنگ دن کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں نرسنگ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ان کی انسانیت کے تئیں خدمات کو تاریخی قراردیا گیا ۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر سکمز ، ایڈیشنل ڈائریکٹر، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سکمز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں ہسپتال سے وابستہ نرسنگ سٹاف اور دیگر معزز مہمانوں نے شریک ہوئے۔ سی این آئی کے مطابق صورہ سکمز میں آج عالمی نرسنگ دن کے حوالے سے ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا ۔ عالمی نرسنگ دن عمومی طور پر 12مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس دن دنیا بھر کے ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں کے تئیں یکجہتی اور ان کے بے لوث کام کو سراہا جاتا ہے ۔ اس سلسلے میں صورہ سکمز میں آج ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہسپتال میں کام کرنے والی نرسوں ، طبی عملہ اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔ اس تقریب کامقصد نرسوں کے تئیں ان کے کام کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔ اس عالی شان اور پُر وقات تقریب میں سکمز ڈائریکٹر پروفیسر پرویز کول ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر گلزارشمیم نے بطور مہما ن خصوصی شریک تھے جبکہ محفل گورشرن کوربطور چیف آرگنائزر بطور موجود تھیں ۔ ان کے علاوہ انچارج نرسنگ ایڈمنسٹریشن خصوصی طور پر اس دن کے حوالے سے تقریب میں موجود تھیں ۔ سکمز کے آڈیٹوریم میںمنعقدہ اس تقریب میں مقررین نے اس دن کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن انسانیت کیلئے ایک اہم دن ہے کیوں کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسیں بلا لحاظ مذہب، رنگ ونسل اور ذات پات کے مریضوں کی خدمت کرتی ہیں اور جو انسانی ہمدردی کا جذبہ ان میں ہے وہ پوری انسانیت کیلئے قابل فخر ہے ۔ اس موقعے پرمقررین نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وبائی دور میں نرسنگ سٹاف نے ایک بار پھر انسانیت کے تئیں اپنے جذبے کی مثال قائم کی ہے اور جب لوگ کووڈ وائرس سے اتنے زیادہ خائف ہوئے کہ ہسپتالوں میں اپنوں نے اپنے عزیزوں کو چھوڑ دیا لیکن ہسپتال میں کام کرنے والی نرسوں نے انہیں شفقت اور ہمدردی ظاہر کی اور ان کی خدمت کی انہیں وقت پر ادویات براہم کی اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر کووڈ مریضوں کی دیکھ بھال کرتے رہے ۔ انہوںنے نرسنگ سٹاف کی اس بے لوث قدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقعے پر انچارج نرسنگ ایڈمنسٹریشن حسینہ صوفی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ فخر محسوس کررہی ہیں کہ انہوں نے بطور ایک نرس کے اپنی خدمات انجام دیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم مریضوں کی خدمت بغیر کسی لالچ کے اسے اپنا فرض اور عبادت سمجھ کر تی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس وبائی دور میں متعدد نرسوں نے اپنی جان گنوادی تاہم ہمارا حوصلہ کم نہیں ہوا بلکہ ہمارے حوصلے اور زیادہ بلند ہوئے کیوں کہ اگر ہم ہمت ہارتے تو کووڈ مریضوں کے آگے کوئی نہیں جاتا ۔ واضح رہے کہ یہ دن برطانیہ کی نرس فلورنس نائٹ اینجل کی یاد میں ہر برس منایا جاتا ہے ۔ فلورنس 12مئی 1820کو پیدا ہوئیں اور 10اگست 1910میں فوت ہوئیں ۔ فلورنس نائٹ اینجل نے عالمی جنگ عظیم دوم کے وقت زخمی فوجیوں کی دن رات دیکھ بھال کی اور ان کے جذبہ کی پوری دنیا میں مثالیں دی جاتی ہے اور آج تک ان سے منسوب یہ دن منایا جاتا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے ۔